پورٹ الزبتھ ۔کرک اگین رپورٹ ۔ آسٹریلیا کا دھڑن تختہ،جنوبی افریقہ دوسرے ٹیسٹ میں بڑی جیت کے قریب ۔
کرکٹ بریکنگ نیوز کے حوالے سے پورٹ الزبتھ ٹیسٹ کے چوتھے روز سنسنی خیز ڈرامہ سامنے آیا ہے۔ ہوم گراؤنڈ پر پروٹیاز نے کینگروز کے خلاف وہ کایا پلٹ دی جس کا آسٹریلوی ٹیم کو گمان تک نہ تھا۔فالو آن کا شکار ہونے کے بعد آسٹریلیا کی دوسری اننگ میں چار وکٹیں 156 رنز پر گر چکی ہیں اور ابھی بھی اسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے رنز درکار ہیں۔
ٹاس کی جیت اور موسم کی سازگار ہواؤں کا بھرپور فائدہ اٹھانے والی آسٹریلیا کی ٹیم پہلے دو دن حاوی رہی، اگرچہ بارش ان سے بھی اوپر حاوی تھی لیکن جنوبی افریقہ 97 پر پانچ وکٹیں گنوا چکا تھا۔اس کے بعد جنوبی افریقہ نے میچ پر گرفت مضبوط کی، حالانکہ ابتدائی دو دن بادلوں کی آنکھ مچولی اور مسلسل بارش کے باعث ان کی اپنی پہلی اننگز شدید دباؤ کا شکار رہی تھی، جہاں وہ محض 97 رنز پر 5 اہم وکٹیں گنوا بیٹھے تھے۔ تیسرے روز جب موسم کھلا تو 110 رنز پر چھٹا نقصان بھی ہو گیا، لیکن اس کے بعد کپتان تیمبا باووما اور لوئر آرڈر کی غیر معمولی مزاحمت نے نقشہ بدل دیا اور میزبان ٹیم نے 9 وکٹوں پر 425 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کر دی۔
کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ کہ چوتھے دن کھیل شروع ہوتے ہی جنوبی افریقی باؤلرز بالخصوص مارکو جانسن نے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو ہلا کر رکھ دیا اور پوری مہمان ٹیم پہلی اننگز میں محض 99 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ آسٹریلیا کی ٹیسٹ تاریخ میں یہ گزشتہ 38 سالوں کے دوران صرف تیسرا موقع ہے جب انہیں فالو آن کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 100 سے کم رنز پر آل آؤٹ ہونے کے بعد اب آسٹریلیا اپنی دوسری اننگز میں بھی شدید مشکلات سے دوچار ہے اور کھیل کے اختتام تک 156 رنز پر اس کے 4 بڑے کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔ سٹیو سمتھ پہلی اننگز میں گردن کی تکلیف کے باعث فزیو کی مسلسل مدد لیتے رہے اور دوسری اننگز میں تاحال میدان میں نہیں اترے۔ اب آسٹریلیا کی تمام تر امیدیں کریز پر موجود ٹریوس ہیڈ پر وابستہ ہیں جو 87 رنز کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں، جبکہ کینگروز فینز کی نظریں اب آسمان پر لگی ہیں کہ شاید بادل آئیں اور بارش کا کوئی ریلا اس یقینی شکست سے انہیں بچا لے۔جنوبی افریقہ کے مار کو جانسن نے پہلی اننگ میں پانچ وکٹیں لیں۔
