شارجہ۔ کرک اگین رپورٹ۔
یو اے ای ٹرائی سیریز، افغانستان اور زمبابوے فائنل میں داخل، بنگلہ دیش مسلسل دوسری ہار کے بعد باہر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ
متحدہ عرب امارات میں کھیلی جا رہی تین ملکی ون ڈے ٹرائی سیریز کے آخری گروپ میچ میں افغانستان نے بنگلہ دیش کو یکطرفہ مقابلے کے بعد دھول چٹا دی ہے۔ اس زبردست جیت کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ کا فائنل اب افغانستان اور زمبابوے کے درمیان طے پا گیا ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم کو ایونٹ میں مسلسل دوسری عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
شارجہ کے تاریخی میدان پر بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ صرف اس لیے کیا تھا کہ وہ ایک بڑے مارجن (تقریباً 41 رنز) سے جیت کر فائنل کی ریس میں بنے رہیں اور زمبابوے کو نیٹ رن ریٹ پر پیچھے چھوڑ دیں۔ لیکن بنگلہ دیشی بیٹرز کے خواب اس وقت چکنا چور ہو گئے جب افغان بولرز نے ان کی بیٹنگ لائن کی دھجیاں اڑا دیں۔ پوری بنگلہ دیشی ٹیم 41.2 اوورز میں محض 160 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ ان کی طرف سے پرویز حسین نے سب سے زیادہ 70 اور سیف حسن نے 41 رنز بنائے، جبکہ ان دونوں کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی افغان بولنگ کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا۔ افغانستان کی جانب سے اسٹار اسپنر راشد خان نے ایک بار پھر جادوئی بولنگ کرتے ہوئے صرف 31 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ یامین احمد زئی اور عظمت اللہ عمرزئی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
3کرکٹ بریکنگ نیوز کے مطابق افغان کرکٹ ٹیم کی اس شاندار کامیابی کے پیچھے ان کا شاندار تسلسل، اپنے سینیئرز کی عزت اور جونیئر کھلاڑیوں کو اعتماد دے کر میدان میں اتارنے کی بہترین روایت ہے، جو اب ان کی پرفارمنس سے صاف نظر آ رہی ہے۔ 161 رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم کو کوئی بڑی پریشانی نہیں ہوئی۔ اگرچہ 39 رنز تک پہنچتے پہنچتے ان کے دو بڑے ان فارم اوپنرز رخصت ہو چکے تھے، جس میں رحمان اللہ گرباز 6 اور صدیق اللہ اٹال صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ایسے نازک وقت پر تجربہ کار ابراہیم زدران اور کپتان رحمت شاہ نے ذمہ داری سنبھالی اور اسکور کو آگے بڑھایا۔ ٹیم کا مجموعی اسکور جب 95 رنز پر پہنچا تو ابراہیم زدران 34 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہو گئے۔ ان کے جانے کے بعد کپتان رحمت شاہ نے اپنی بہترین ہاف سنچری مکمل کی اور کریز پر موجود حشمت اللہ شاہدی کے ساتھ مل کر ٹیم کو فتح کی دہلیز تک پہنچایا۔ بنگلہ دیش جیسی تجربہ کار ٹیم کو اتنی آسانی سے ٹورنامنٹ سے فارغ کرنا ظاہر کرتا ہے کہ اب افغانستان کرکٹ کی دنیا میں ایک بڑی طاقت بن چکا ہے
افغانستان نے مطلوبہ ہدف 35.3 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ رحمت شاہ 67 ناٹ اؤٹ رہے ۔شاہدی بھی 36 پرناٹ آئوٹ رہے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نمایاں دو وکٹیں لیں ۔
فائنل جمعہ 23 اکتوبر کو ابوظہبی میں افغانستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا۔
