لاہور ۔کرک اگین رپورٹ ۔ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے فائنل کا چیمپئن سامنے آگیا ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے
پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس ۔فائنل۔ایم آئی ٹی سلیوشنز نے سٹیٹ بینک کو 51 رنز سے شکست دے کر پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ٹائٹل جیت لیا۔
کھیل کے چوتھے روز ایم آئی ٹی سلیوشنز کو جیت کیلئے تین وکٹیں درکار تھیںایم آئی ٹی سلیوشنز نے 236 رنز کا دفاع کرتے ہوئے سٹیٹ بینک کو 185 رنز پر آل آؤٹ کیا۔
ایم آئی ٹی سلیوشنز کے کپتان خالد عثمان کی چار وکٹیں۔سٹیٹ بینک کی جانب سے حسن رضا کے 73 رنز۔۔حسن رضا ٹورنامنٹ میں 807 رنز بنا کر بہترین بلے باز قرار پائے۔
فاسٹ باؤلر سراج الدین نے 31 وکٹوں کے ساتھ ٹورنامنٹ کے بہترین باؤلر کا ایوارڈ جیتا۔عامر جمال بہترین آل راؤنڈ پرفارمنس کی بنیاد پر پلیئر آف دی فائنل بنے۔
پی ٹی وی کے تیمور خان پلیئر آف دی ٹورنامنٹ اور بہترین وکٹ کیپر بلے باز کا ایوارڈ لے اڑے۔ایم آئی ٹی سلیوشنز نے اس سال پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو جیت کر فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
