ہانگ کانگ۔کرک اگین رپورٹ ۔ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ سے کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے عبرتناک شکست دے دی ہے۔
میچ میں بھارتی کھلاڑی پاکستانی باؤلرز اور بیٹرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔
کرکٹ تازہ ترین خبر کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا۔ پاکستانی گیند بازوں کی نپی تلی باؤلنگ کے باعث بھارتی ٹیم مقررہ 6 اوورز میں صرف 88 رنز بنا سکی۔
89 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز نے بھارتی باؤلنگ لائن کے چیتھڑے اڑا دیے۔
پاکستان نے مطلوبہ ہدف صرف 3.5 اوورز میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 91 رنز بنا کر حاصل کر لیا۔ پاکستان کی جیت میں عباس آفریدی نے کلیدی کردار ادا کیا، جنہوں نے محض 7 گیندوں پر 35 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جبکہ محمد اخلاق نے 12 گیندوں پر 41 رنز بنا کر ٹیم کی فتح آسان کر دی۔
ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں متحدہ عرب امارات سے ہارنے کے بعد، پاکستان کی بھارت کے خلاف یہ شاندار واپسی مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔
