لاہور ۔کرک اگین رپورٹ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر۔
لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی سہہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل میچ پورے جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے۔ اس بڑے ٹکرائو میں پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کرکٹ ماہرین کے مطابق اگر سری لنکا کی ٹیم نے اپنے گزشتہ میچوں کی روایت برقرار رکھتے ہوئے ساڑھے تین سو (350) سے زائد رنز کا ہمالیہ جیسا ہدف بورڈ پر سجا دیا، تو گرین شرٹس کے لیے ہوم گراؤنڈ پر اس ٹارگٹ کا تعاقب کرنا ایک کڑا امتحان بن جائے گا۔
میچ کے آغاز پر ایک بڑی کرکٹ بریکنگ نیوز نے شائقینِ کرکٹ کو حیران کر دیا۔ ٹاس کے موقع پر کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اچانک اعلان کیا کہ اسٹار آل راؤنڈر شاداب خان آج کا اہم ترین فائنل میچ نہیں کھیل رہے اور ان کی جگہ فہیم اشرف کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ کپتان کے اس اچانک فیصلے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک ہنگامی اعلامیہ جاری کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ شاداب خان فٹنس مسائل (انجری) کے باعث فائنل سے ڈراپ ہوئے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ شاداب خان کی اس انجری کی اصل نوعیت کیا ہے، اس حوالے سے بورڈ نے کھل کر کچھ نہیں بتایا بلکہ محض مبہم سا اشارہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی فٹنس کا حتمی فیصلہ میچ شروع ہونے سے ٹھیک چند منٹ پہلے کیا گیا، جس کی وجہ سے یہ خبر اب کرکٹ کی تازہ ترین خبریں جاننے والے مداحوں کے لیے ایک بڑا جھٹکا بن چکی ہے کیونکہ فائنل جیسے بڑے دباؤ والے میچ میں شاداب خان کا تجربہ پاکستان کے لیے انتہائی اہم ثابت ہو سکتا تھا۔
