راولپنڈی۔کرک اگین رپورٹ۔سری لنکا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے باقاعدہ آغاز سے محض دو دن قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں بڑی تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے راولپنڈی ٹیسٹ سے قبل قومی سکواڈ کی طاقت بڑھانے کے لیے مزید 4 پلیئرز کو لائن اپ کا حصہ بنا لیا ہے، جس میں نوجوان اور باصلاحیت خون کو ترجیح دی گئی ہے۔
ان ہونے والے کھلاڑی اور نئے چہرے
پاکستان کے ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیے جانے والے کھلاڑیوں میں اسٹار آل راؤنڈر عامر جمال کے ساتھ ساتھ تین بالکل نئے چہرے علی شبیر، ثاقب خان اور محمد طیب عارف شامل ہیں۔ یاد رہے کہ علی شبیر، ثاقب خان اور طیب عارف نے ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے اور یہ تینوں کھلاڑی سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے پریکٹس میچ میں پیٹرنز سکواڈ کی نمائندگی بھی کر رہے تھے۔ اب ان تینوں نوجوانوں کو پہلی مرتبہ پاکستان کی قومی ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت کا سنہرا موقع ملا ہے۔
دو کھلاڑیوں کی چھٹی
ٹیم مینیجمنٹ نے نئی شمولیت کے ساتھ ہی سکواڈ کو متوازن بنانے کے لیے دو کھلاڑیوں علی عثمان اور عبداللہ فضل کو ٹیسٹ سکواڈ سے ریلیز کر دیا ہے، تاکہ وہ ڈومیسٹک سطح پر اپنی کرکٹ جاری رکھ سکیں۔
سیریز کا شیڈول اور وینیو
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل اس اہم سیریز کا پہلا مقابلہ 9 نومبر سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔ پنڈی کی پچ ہمیشہ سے ہی شائقینِ کرکٹ کے لیے دلچسپ رہی ہے اور اب نئے کھلاڑیوں کی شمولیت سے مقابلہ مزید تگڑا ہونے کی امید ہے۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں لاہور کا رخ کریں گی جہاں سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 17 نومبر سے تاریخی قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
