المارات۔کرک اگین رپورٹ ۔
کرکٹ بریکنگ نیوز۔ انڈر 19 ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج معرکے میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دی، مڈل آرڈر نے ہارا ہوا میچ جتوا دیا۔
انڈر 19 ایشیا کپ 2026 سے کرکٹ کی تازہ ترین اور بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ عمان میں کھیلے گئے ایک انتہائی سنسنی خیز اور ہائی وولٹیج مقابلے میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں شاندار فتح اپنے نام کر لی ہے۔ اس تاریخی اور اعصاب شکن میچ کا فیصلہ آخری اوورز میں ہوا، جہاں پاکستانی نوجوانوں نے ناقابل یقین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہارے ہوئے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔
بھارتی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈھیر
میچ کا آغاز بھارت کے ٹاس جیتنے سے ہوا، جہاں بھارتی کپتان نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم، پاکستانی بولنگ لائن کے سامنے بھارتی بیٹرز کھل کر رنز بنانے میں ناکام رہے۔ ارجن راجپوت نے بھارتی اننگز کو سنبھالا اور شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 107 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔ ارجن راجپوت کے علاوہ کوئی بھی بھارتی بلے باز پاکستانی بولرز کا جم کر مقابلہ نہ کر سکا، جس کے باعث پوری بھارتی ٹیم 47 ویں اوور میں 208 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اپنے پورے 50 اوورز بھی نہ کھیل سکی۔ پاکستان کی جانب سے علی رضا، رضوان اللہ اور نقاب شفیق نے تباہ کن باؤلنگ کی اور تین تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
پاکستان کا مایوس کن آغاز اور مڈل آرڈر کا جادو
209 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز انتہائی عبرت ناک رہا۔ صرف 61 رنز پر پاکستان کے 5 چوٹی کے بلے باز آؤٹ ہو چکے تھے اور اننگز کے 15 اوورز بھی مکمل نہیں ہوئے تھے۔ اس نازک صورتحال میں ایسا لگ رہا تھا کہ بھارت یہ میچ باآسانی جیت جائے گا، لیکن پھر پاکستان کے مڈل آرڈر نے میچ کا نقشہ ہی بدل دیا۔ حمزہ ظہور اور حسنین عباس نے چھٹی وکٹ کے لیے ناقابل یقین حالات میں سنچری سے بڑی شراکت داری قائم کی اور ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا۔107 رنز کی شراکت کے بعد حسنین شاندار 38 رنز بنا کر اؤٹ ہوئے۔یہی نہیں پاکستان کی ساتویں وکٹ 183 کے سکور پر گری تو سنسنی پھیل گئ
حمزہ ظہور نے میدان کے چاروں طرف دلکش شاٹس کھیلے اور نہایت ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی شاندار سنچری مکمل کی۔ انہوں نے حسنین عباس کے ساتھ مل کر نہ صرف پاکستان کی جیت کی بنیاد رکھی۔ اس شاندار کارکردگی پر حمزہ ظہور اور حسنین عباس کو کرکٹ شائقین کی طرف سے بھرپور داد مل رہی ہے۔وپاکستان نے مطلوبہ ہدف 49 ویں اوورز میں 7وکٹوں پر مکمل کر دیا حمزہ ظہور 100رنز پر ناقابل شکست ہے
فتح کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے بھرپور جشن منایا اور ایک پرچی گراؤنڈ میں گردش کرتی رہی جس میں لکھا گیا تھا ایک رات قبل ہی کہ آج حمزہ ظہور سنچری کریں گے۔
