بریکنگ نیوز۔عثمان خواجہ سکائی سپورٹس کے کمنٹیٹرز پینل کا حصہ بن گئے، آسٹریلوی کرکٹ میں کھلبلی
برطانوی نشریاتی ادارے سکائی سپورٹس نے آئندہ ہوم ایشز سیریز کے لیے عثمان خواجہ کو اپنے کمنٹیٹرز پینل میں شامل کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ کرکٹ بورڈز اور شائقین کے لیے یہ ڈیوٹی اس لیے بھی بڑی بریکنگ نیوز ہے کیونکہ عثمان خواجہ کی منگل کے روز منظرِ عام پر آنے والی نئی کتاب “صبر” کی اشاعت سے قبل ہی آسٹریلوی ڈریسنگ روم میں زلزلہ آ چکا ہے۔ انہوں نے کیپ ٹاؤن کے بدنام زمانہ ‘سینڈ پیپر گیٹ’ اسکینڈل کے بند باب کو دوبارہ کھول کر آسٹریلیا کے موجودہ باؤلنگ اٹیک پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔
اسکائی اسپورٹس کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت خواجہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ٹرینٹ برج، لارڈز اور ایجبسٹن میں کھیلے جانے والے پہلے تین ایشز ٹیسٹ میچوں میں مائیک سنبھالیں گے۔ اس کے بعد آخری دو ٹیسٹ میچوں (ساؤتھمپٹن اور اوول) کے لیے رکی پونٹنگ ان کی جگہ کمنٹری پینل میں واپس آئیں گے، جو ان دنوں امریکا کی میجر لیگ کرکٹ میں کوچنگ کی مصروفیات کے باعث شروعاتی میچز کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔ ان کے علاوہ مارک ٹیلر اور انگلینڈ کے سابق فاسٹ باؤلر مارک ووڈ بھی اس کمنٹری ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
سٹیو سمتھ نے سچ سے روکا، عثمان خواجہ نے آسٹریلوی کرکٹ کی منافقت کا بھانڈا پھوڑ دیا
عثمان خواجہ نے اپنی کتاب میں کپتان پیٹ کمنز سمیت آسٹریلوی باؤلرز کے اس پرانے مؤقف کو یکسر مسترد کر دیا ہے جس میں وہ کہتے آئے ہیں کہ انہیں 2018 میں گیند پر سینڈ پیپر رگڑنے کے منصوبے کا کوئی علم نہیں تھا۔ 2011 میں سڈنی سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے اور 15 سال بعد اسی گراؤنڈ پر انگلینڈ کے خلاف آخری میچ کھیلنے والے خواجہ نے، جنہوں نے اپنے کیریئر میں 23 ایشز ٹیسٹ کھیلے، واضح الفاظ میں لکھا ہے: “یہ صرف بلے بازوں یا باؤلرز کا نہیں، بلکہ ہم سب کا مشترکہ معاملہ تھا”۔ ان کے بچپن کے دوست ڈیوڈ وارنر—جن پر اس اسکینڈل کے ماسٹر مائنڈ ہونے کی وجہ سے ایک سال کی پابندی لگی تھی—بھی پیر کے روز خواجہ کے اس بیان کی حمایت میں سامنے آ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ اس واقعے میں کیمرون بینکرافٹ پر نو ماہ اور اس وقت کے کپتان اسٹیو اسمتھ پر بھی ایک سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔
اب جہاں عثمان خواجہ کو دونوں ٹیموں اور خاص طور پر کمنز الیون کی حکمتِ عملی پر کھل کر تبصرہ کرنے کا منفرد موقع ملے گا، وہیں کرکٹ حلقوں میں یہ سوال سب سے اہم ہو گیا ہے کہ کیا اس کتاب کے بعد پیٹ کمنز اور ان کے ساتھی کھلاڑی کمنٹری باکس میں موجود اپنے اس سابق ساتھی سے بات چیت کرنے کے لیے تیار ہوں گے یا نہیں۔
