| | | | |

بابر اعظم اور عبداللہ شفیق نے پیٹ کمنز کو وکٹ کھرچنے پر مجبور کردیا

کراچی،کرک اگین رپورٹ

بابر اعظم اور عبداللہ شفیق نے پیٹ کمنز کو وکٹ کھرچنے پر مجبور کردیا۔کراچی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم مزاحمت کررہی ہے،بدستور دفاعی انداز ہے،یہی وجہ ہے کہ آسٹریلیا کے کھلاڑی وکٹ کے حصول کے لئے بھرپور انداز میں کوشاں ہیں۔بابر اعظم اور عبد اللہ شفیق نے لمبی بیٹنگ کی،اچھا وقت گزارا۔لنچ کے بعد کے سیشن کوگزارنے کے بعد دن کے آخری سیشن کے آخری گھنٹہ میں داخل ہوگئے تھے۔

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کو کبھی وکٹ میں پرابلم محسوس ہورہی تھی اور کبھی فیلڈنگ پوزیشنز کی،یہی وجہ ہے کہ اسپنرز کے لئے ایسی ایسی جگہوں پر فیلڈرز کھڑے کئے کہ  عام حالات میں نہیں ہوتے ۔

بابر اعظم اور عبداللہ شفیق سنچریز کی جانب مارچ کررہے تھےدن کے 8 اوورز ابھی باقی تھے،دونوں میں  150 رنزکی شراکت بن چکی تھی۔پاکستان 2 وکٹ پر 171 اسکور بناچکا تھا۔بابر 89 پر تھے۔

کراچی میں ہمیشہ ناکام رہنے والا آسٹریلیا اس بار بھی نامراد ہوسکتا،پاکستان کو کیسی مدد حاصل

بابر اور عبداللہ دونوں نے کچھ بہتر بیٹنگ کی،ساتھیوں کو پیغام دیا ہے کہ وقت گزارا جاسکتا ہے۔یہ اس لئے بھی 506 رنزکا بڑا ہدف ہے۔سیٹ بیٹرز اسکور میں تیزی لانے کی کوشش نہیں کررہے ہیں۔اگر کچھ اس بنیاد پر کھیلیں تو کچھ بھی ممکن ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آسٹریلیا پاکستان کے خلاف کبھی ٹیسٹ جیت نہیں سکا،یہ ایک تاریخ ہے۔کرک اگین اس پر تفصیلی رپورٹ شائع کرچکا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *