| | | | | |

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈکپ اور ویمنز ایونٹس میں کیا نئی تبدیلیاں کیں

دبئی،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی کی سالانہ  بورڈ میٹنگ میں رمیز راجہ کے 4 ملکی خیال کو کوئی تقویت نہ مل سکی لیکن ساتھ میں اہم فیصلے اور ہوگئےہیں،ان کی تفصیلات انٹرنیشنل میڈیا پر بھی پھیل گئی ہیں۔ان میں کئی فیصلے آئی سی سی ایونٹس سے متعلق ہیں۔

آئی سی سی نے  ویمنز اور مینز ٹی 20 ولڈ کپ 2021 کے کوالیفکیشن کے طریقہ کار کو بدل ڈالا ہے۔اس کے ساتھ ہی آئی سی سی نےخواتین کا انڈر19 ورلڈ کپ منظور کردیا ہے،اس کا پہلا میزبان جنوبی افریقا ہوگا،ایونٹ 2023 میں ہوگا۔

رمیز راجہ کا 4 ملکی کپ،آئی سی سی نے تجویز اڑادی،مزید سنسنی خیز حقائق

پہلے بڑے فیصلے کےمطابق آئی سی سی نے 2024 ٹی 20 ورلڈکپ کی کوالیفکیشن بدلی ہے۔12 ٹیمیں براہ راست پہنچیں گی۔8 ٹیمیں آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ 2021  کی ٹاپ 8 کے ساتھ اگلی 4 ٹاپ آئی سی سی رینکنک  کی ٹیمیں شریک ہونگی۔باقی 8 ٹیمیں کوالیفائر سے ہونگی۔آئی سی سی رینکنگ 14 نومبر 2022 تک ہوگی۔ٹی 20 ورلڈ کپ  میں 20 ٹیمیں ہونگی۔2024 کا ایونٹ ویسٹ انڈیز اور امریکا  میں ہوگا۔

اسی طرح آئی سی سی ویمنز ٹی 20 کپ 2024 کے کوالیفکیشن میں  بھی تبدیلی کی ہے۔8 ٹیمیں براہ راست جائیں گی۔آئی سی سی ویمنز  ورلڈ کپ 2025 کے لئے بھی نیا روڈ میپ دیا گیا ہے۔ویمنز چیمیئنز شپ 2022 سے 2025 سے آگے ہونگی۔یہ ایک کی فیکٹر ہوگا۔

کرکٹر محمد آصف کی 174 ووٹ کے پیچھے مدد کی دلچسپ عکاسی،2 مزید خبریں

آئی سی سی کی 3 روزہ میٹنگ کا یہ نہایت چھوٹا خلاصہ ہے،یہ ایسے فیصلے نہیں تھے کہ ان کے لئے 3 روز سرکھپائی ہوتی،مزید تفصیلات بھی آنے کو ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *