Image source : Twitter
شارجہ،کرک اگین رپورٹ
آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کا پلٹ کر بڑا وار،صورتحال نہایت دلچسپ،3 ٹیمیں باہر ہوگئی ہیں۔آئی پی ایل 2021 میں ممبئی انڈینز نے جاتے جاتے واپسی کرلی ہے۔اہم ترین معرکہ میں راجستھان رائلز کا عرس پڑھ دیاہے،اس شکست کے ساتھ ہی رائلز کا سفر تمام ہوگیا۔سفر ختم ہی ہونا تھا جب ٹیم ڈو آرڈائی کے میچ میں 94 کے قلیل اسکور پر ہتھیار ڈالے گی تو پھر مار بھی خوب پڑے گی۔اس فتح کے ساتھ دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز کی سانسین بحال ہوگئی ہیں۔پہلے میچ کی رپورٹ کا ذکر کرتے ہیں،پھر ٹیبل کے حالات بھی دیکھیں گے۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں راجستھان رائلز کی ٹیم20 اوورز میں 90 اسکور کرسکی،اس کے 9 کھلاڑی آئوٹ ہوئے،ایون لیوس کے 24 نمایاں اسکور تھے۔ممبئی کی جانب سےقہر بن کر نازل ہونے والوں میں نیتھن کلٹر نیل نے 14 رنز کے عوض 4 کھلاڑی باپر کئے۔جمی نشام بھی پیچھے نہ رہے۔12 رنز دے کر 3 آئوٹ کرگئے۔
آئی پی ایل کی 2 ٹاپ ٹیموں میں گھمسان کا رن،بھارتی دارالحکومت جگمگا اٹھا
ایشان کشن کی ففٹی کی بدولت ممبئی انڈینز نے ہدف 9ویں اوور میں صرف 2 وکٹ پر پورا کرلیا۔اہم میچ 8وکٹوں سے جیت لیا۔اس کا میابی کے ساتھ ہی ممبئی کے13میچز میں 12 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔اس طرح کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بھی 13میچزمیں 12 ہی پوائنٹس ہیں۔نیٹ رن ریٹ میں رائیڈرز آگے ہیں۔دونوں چوتھے،پانچویں نمبر پر ہیںان دونوں میں سے ایک ٹیم نے کوالیفائی کرنا ہے۔یوں پنجاب کنگز،سن رائزرز اور راجستھان کا بوریا بستر گول ہوچکا ہے۔