ممبئی،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
آئی پی ایل،نو بال ڈرامہ،دہلی کپتان میچ چھوڑنے کی دھمکی دے گئے۔آئی پی ایل 2022 کے میچ میں نوبال ڈرامہ نے میچ روک دیا۔دہلی کیپیٹلز کے کپتان نے غصہ میں اپنے بیٹرز میدان سے باہر آنے کا اشارہ کردیا،اس کے بعد کوچز کی مداخلت اور امپائرز سے بڑی تکرار کو دنیا نے دیکھا،ایسا لگا کہ یہ دنیا کی بڑی لیگ کا میچ نہ ہو،کوئی کلب لیول کا ڈرامہ چل رہا ہو،جہاں بچے لڑ جھگڑ رہے ہوں۔
ممبئی میں جمعہ کو کھیلے گئے راجستھان رائلز اور دہلی کیپیٹلز کے میچ میں اس وقت ڈرامائی موڑ آگیا،جب دہلی ٹیم کو آخری اوور میں جیت کے لئے 36 رنز درکار تھے،یہ ایک ناممکن کام تھا،اسے ابتدائی 3 بالوں پر 3 چھکے رسید کرکے قابل امید ضرور بنایا گیا۔دہلی کے راومین پاول نے راجستھان کے اوبیڈ میک کوئے کو 3 چھکے رسید کئے تھے۔تیسرے چھکے پر نان سٹرائیکر اینڈ پر موجود دوسرے بیٹر نے امپائر سے کہا کہ یہ آخری بال چیک کریں،شاٹ پچ بال نو بال ہوسکتی ہے کیونکہ یہ مقررہ حد سے اوپر ہے۔امپائر نے یہ مطالبہ مسترد کردیا،اس پر تکرار شروع ہوگئی۔
ایسے میں ڈریسنگ روم میں موجود دہلی ٹیم کے کپتان بھارت کے وکٹ کیپر رشی پنت غصہ میں آگئے۔انہوں نے اپنے بیٹرز کو میدان چھوڑنے کا اشارہ کردیا۔اس سے قبل کہ بات بڑھتی،دہلی کے کوچز میدان میں آگئے،ان کا موقف یہ تھا کہ تھرڈ امپائر سے چیک کروایا جائے،فیلڈ امپائرز نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔نتیجہ میں کافی دیر کھیل رکا رہا،آخر پھر شروع ہوا،چھکوں کی لائن کٹ گئی،دہلی ٹیم 15 رنز سے میچ ہارگئی۔
شاہین آفریدی اور آسٹریلین بیٹر مارنو لبوشین میں خطرناک جوڑ پڑگیا
فاتح ٹیم راجستھان رائلز نے جوس بٹلر کی سنچری 116 رنزکی مدد سے 2 وکٹ پر 222 اسکور بنائے تھے۔ناکام ٹیم 8 وکٹ پر 207 اسکور تک ہی محدود رہی۔
نو بال پر یہ ڈرامہ کافی دیر جاری رہا،میچ بھی رکا رہا۔بعد میں سوشل میڈیا صارفین نے اس پر بہت سے کمنٹس کئے ہیں۔ریفری کی جانب سے ایکشن لئے جانے کا امکان ہوگیا ہے۔