برسٹل،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
محمد عامر کا کائونٹی میں پہلا تجربہ کیسا رہا،ریڈ بال کرکٹ کا مقصد ٹیسٹ میں واپسی؟پاکستان کرکٹ ٹیم کے پیسر محمد عامر کا اس سال کائونٹی کرکٹ کا پہلا تجربہ اچھا نہیں رہا ہے۔عامر کے مداح انتظار کررہےتھے کہ پیسر کی جانب سے کچھ جاندار پرفارمنس آئے لیکن ایک عرصے سے ٹیسٹ کی ریٹائرمنٹ کے بعد ان کے لئے ریڈ بال کرکٹ اہم نہیں رہی تھی۔پھر محدود اوورز کرکٹ سے بھی پاکستانی ٹیم سے باہر تھے۔
کرکٹر جوڑا کس تقریب کے لئے ،حارث رئوف کہاں
پاکستان میں حکومت کی تبدیلی،بورڈ حکام میں رد وبدل کے بعد انہوں نے محدود اوورز کرکٹ کی ریٹائرمنٹ تو واپس لے لی تھی لیکن سوال یہ ہے کہ کیا وہ ٹیسٹ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ بھی واپس لیں گے؟اس لئے کہ اسی کے لئے تو وہ اس وقت ریڈ بال کرکٹ کھیل رہے ہیں۔
برسٹل میں سرے کے خلاف گلوسٹر شائر کی نمائندگی کرنے والے 30 سالہ لیفٹ ہینڈ پیسر ہی نہیں ،سب ناکام ہوئے۔سرے ٹیم 603 کا بھاری اسکور کرگئی۔جمی سمتھ نے ڈبل سنچری کی۔عامر نے 28 اوورز کئے۔7 میڈن رہے۔80 رنز دیئے۔کوئی وکٹ نہ مل سکی۔ڈیوڈ پین اور ٹیلر 3،3 وکٹیں لے گئے۔