| | | | |

کرکٹر جوڑا کس تقریب کے لئے ،حارث رئوف کہاں

کرک اگین رپورٹ

کرکٹر جوڑا کس تقریب کے لئے اتنے دلکش انداز میں۔جنوبی افریقا کے کھلاڑی فاف ڈوپلیسی کی اپنی اہلیہ کے ساتھ نئی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں،یہ اس تقریب کی ہیں جو کچھ روز قبل ہوئی تھی لیکن ایسی تصاویر اب جاری کی گئی ہیں۔آسٹریلیا کے گلین میکسویل نے گزشتہ دنوں اپنی شادی بھارت میں رچائی تھی،اسی وجہ سے وہ پاکستان اپنی ٹیم کے ساتھ کھیلنے نہیں آئے تھے۔

آئی پی ایل،افغان اسپنر راشد خان کا جادوئی بیٹ چل گیا،پھر کیا ہوا

میکسویل کی شادی تقریب میں جہاں سب نے شرکت کی ،وہاں آئی پی ایل کے لئے بھارت میں موجود پروٹیز کھلاڑی فاف ڈوپلیسی بھی موجود تھے۔انہوں نے اپنی اہلیہ  اماری کے ساتھ شرکت کی۔جوڑے نے دلکش انداز اختیار کیا۔

ادھر پاکستانی کھلاڑی حارث رئوف  کی تصاویر ان کی کائونٹی یارک شائر نے جاری کی ہیں۔سوشل میڈیا ٹوئٹر پر ان تصاویر کے ساتھ یارک شائر نے لکھا ہے کہ کون کون حارث رئوف کو کائونٹی ہیڈ کوارٹر میں ایکشن میں دیکھنے کے لئے بے تاب ہے۔بڑی تعداد میں فینز نے اس پر  اپنے جذبات کا ظہار کیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *