چیلمسفرڈ،کرک اگین رپورٹ
Getty Images
ٹیسٹ میچ سے قبل ہی کیویز کےا نگلینڈ میں پرکترے گئے۔نیوزی لینڈ کو انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل ہزینمت کا سامنا،شکست ہوگئی تو ذلت بھی ساتھ رقم ہوگی۔کیوی ٹیم ان دنوں انگلینڈ میں ہے۔2 جون سے پہلا ٹیسٹ میچ ہونا ہے۔اس سے قبل کھیلے جارہے آخری وارم اپ میچ میں دوسری اننگ میں اس کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔19 پر 6 وکٹ کھونے کے بعد اسے ٹیل اینڈرز سے مدد ملی تو ٹیم 148 تک بمشکل پہنچ سکی۔نتیجہ میں فرسٹ کلاس کائونٹی الیون کو 264 رنزکا ہدف ملا ہے جو معمولی پھر بھی نہیں ہے لیکن اس نے ہفتہ کو کھیل کے تیسرے روز کے اختتام تک صرف 1 وکٹ کھوکر 112 رنزبنالئے ہیں۔اس طرح تاریخی جیت کے لئے اب وہ صرف152 رنزکی دوری پر ہیں۔اتوار کو فیصلہ کن دن ہوگا۔
پاکستان کا کیلن سوئپ،سعود کا آپریشن،عثمان قادر کو خوشی حاصل
نیوزی لینڈ کا ٹیسٹ سیریز سے قبل یہ آخری پریکٹس میچ بھی ہے۔حال ہی میں انگلینڈ میں اپنی ٹیم کو جوائن کرنے والے کیوی کپتان کین ولیمسن کو صفر کا سامنا کرنا پڑا۔ول ینگ اور ٹام بلنڈل بھی کھاتہ نہ کھول سکے۔کیل جاسمین اور نیل ویگنار نے آخری نمبرزپر 36،36 کی اننگز کھیلیں۔
حریف ٹیم کے پورٹر نے 31 رنزدے کر 5 وکٹیں لیں۔کیوی ٹیم نے پہلی اننگ میں362 اور فرسٹ کلاس کائونٹی الیون نے247 اسکور بنائے تھے۔نیوزی لینڈ کے پیس اٹیک کا کل امتحان ہوگا۔