| | | | |

سری لنکن ویمنز کرکٹرز کراچی کی رونقوں میں گم،

کراچی،کرک اگین رپورٹ

سری لنکا ویمنز کرکٹ ٹیم ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہے،اس کے ملکی حالات سب کے سامنے ہیں۔ملک دیوالیہ ہوگیا ہے،حالات اتنے خراب ہیں کہ اداروں کے پاس لوگوں کے بلز بھیجنے تک کے کاغذ نہیں ہیں۔اخبارات تک شائع نہیں ہورہے ہیں۔ایسے میں اس ملک کی خواتین کھلاڑی کراچی کی رونق میں گم ہوگئی ہیں،شاید کچھ دیر کے لئے اپنے ملک کا غم بھلادیا ہے۔

پی سی بی کے زیراہتمام پاکستان اور سری لنکا کی خواتین کھلاڑیوں نے کراچی کے کاروباری مراکز کا دورہ کیا،مال کراچی میں خواتین پلیئرز نے جیولری سمیت متعدد دکانوں کا رخ کیا اور چیزیں دیکھیں،ساتھ میں بہت خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ویرات کوہلی کو 2 ممتاز شخصیات کا کرکٹ چھوڑنے کا مشورہ

کراچی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سری لنکا کی خواتین کھلاڑیوں نے کوئی بڑی شاپنگ تو نہیں کی لیکن جو چیزیں پسن آئی ہیں،انہیں بغیر ادائیگی کے ملی ہیں،اس پر وہ بہت خوش ہیں۔

مہمان کھلاڑیوں کے ساتھ پاکستان خواتین کھلاڑیوں نے بھی ساتھ سفر کیا ہے۔پی سی بی حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔مہمان ٹیم نے ٹی 20 سیریز کھیل لی ہے،اگلے فارمیٹ کی تیاری ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *