راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
Photo Credit: Getty Images
شعیب اختر کا بھارتی حکومت سے ڈو مور کا مطالبہراولپنڈی ایکسپریس کی بھارتی حکومت کے خلاف گھن گرج،مزید اقدامات کا مطالبہ کردیا۔شعیب اختر نے گزشتہ دنوں بھارتی حکومت کے ترجمان کی جانب سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ جملوں سے متعلق آج رات گئے رد عمل جاری کیا ہے۔
شعیب اختر نے کہا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا احترام اور مقام ہمارے لئے ہم سے ،سب سے بڑھ کر ہے۔ہمارا جینا،مرنا اور کچھ بھی کرنا صرف ان کے لئے ہے۔ میں نہایت سخت الفاظ میں ان الفاظ کی مذمت کرتا ہوں جو ان کی شان کے خلاف تھے۔
شعیب اختر نے ساتھ ہی بھارتی حکومت کے اس اقدام کی تعریف کی ہے کہ انہوں نے متعلقہ فرد یا افراد کو معطل کردیا ہے،ساتھ ہی انہوں نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے اقدامات اٹھائے کہ پھر سے یہ واقعات نہ ہوں۔
یہ خبر بھی اہم ہے
ورلڈ کپ سپرلیگ،انگلینڈ کا دھڑن تختہ،پاکستان کی تیسری ممکنہ پوزیشن بھی چھن گئی