| | | | | | | | | | | |

ورلڈ کپ سپرلیگ،انگلینڈ کا دھڑن تختہ،پاکستان کی تیسری ممکنہ پوزیشن بھی چھن گئی

 

ہرارے،کرک اگین رپورٹ

ورلڈ کپ سپرلیگ،انگلینڈ کا دھڑن تختہ،پاکستان کی تیسری ممکنہ پوزیشن بھی چھن گئی۔

پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوران آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن کا خواب بکھر گیا ہے۔اب اگلی سیریز میں دیکھنا ہوگا،جب کہ اگلے 2 میچزکی یا ایک بھی شکست اسے چوتھی پوزیشن پر نہیں آنے دے گی۔چوتھی پوزیشن کے لئے اسے باقی ماندہ دونوں میچز جیتنے ہونگے۔ایسا کیا ہوا کہ پاکستان 2 میچز جیت کر بھی نمبر 3 پوزیشن کھری نہیں کرسکتا۔

ایسا یہ ہوا ہے کہ جمعرات کو افغانستان نے زمبابوے میں مسلسل تیسرا ایک روزہ میچ 4 وکٹ سے جیت لیا ہے۔ہرارے میں کھیلے گئے لوسکورنگ شومیں میزبان ٹیم 45 ویں اوور میں 135 رنزپر ڈھیر ہوگئی۔سکندر رضا 38 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔راشد خان نے31 رنز دے کر سب سے زیادہ 3 وکٹیں لیں۔

جواب میں مہمان ٹیم کی ا بتدائی وکٹیں بھی جلد گریں لیکن اس کے بعد بھی ہدف  کئی اوور  قبل 6 وکٹ پر حاصل کرلیا گیا۔

افعان وکٹیں گرتی رہیں ۔کم اسکور کے باعث زمبابوے کو فائدہ نہ ہوا۔کپتان حشمت اللہ شاہدی نے 38 اورمحمد نبی نے 28 کی اننگز کھیل کر ٹاپ آرڈر کی ناکامی چھپالی۔موزا ربانی اور چٹارا نے 2٫2 وکٹیں لیں۔

ورلڈ کپ سپر لیگ, افغانستان کو جمپ،ویسٹ انڈیز سیریز سے پاکستان 10 ویں سے چوتھے نمبر پر کیسے آسکتا

افغانستان نے زمبابوے میں کلین سویپ کیا ہے،اس کے بعد وہ  انگلینڈ کو 95 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر سے پھلانگتا ہوا 100 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔بنگلہ دیش 120 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر ہے۔ویسٹ انڈیز کے 80،بھارت کے 79 اور آسٹریلیا و پاکستان کے 70،70 پوائنٹس ہیں۔پاکستان کا اس وقت 7واں نمبر ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *