کرک اگین رپورٹ
کیوی کپتان کین ولیمسن کا مستقبل بھی دائو پر،سابق کھلاڑی سائمن ڈول نے انہیں ہیڈنگلے کے تیسرے ٹیسٹ کے بعد قیادت سے مستعفی ہونا چاہئے۔
انگلینڈ ،نیوزی لینڈ ٹیسٹ جمعرات سے ہیڈنگلے میں شروع ہوگا۔کیوی ٹیم ابتدائی 2 میچز ہارکر سیریز سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے۔
انگلینڈ کے اوور ٹون کو ٹیسٹ کیپ ملے گی۔جمی اینڈرسن میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ادھر کیوی کپتان کین ولیمسن واپسی کریں گے ۔
ٹی 10کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا ہے۔ویسٹ انڈیز نے سی پی ایل 10 کے نام سے پہلا ایڈیشن اس سال 24 سے 28 اگست کے دوران ہوگا،اس وقت سی پی ایل کا دسواں ایڈیشن بھی ہوگا۔ایونٹ کا نام دی سکسٹی رکھا گیا ہے ۔
نیدر لینڈ اور انگلینڈ کا تیسرا میچ جاری ہے۔انگلش کپتان اوئن مورگن اس میچ میں انجری کے بہانے نہیں کھیلے۔اس طرح ان کے لئے یہ سیریز صفر کا خزینہ ثابت ہوئی ہے ۔
اس میچ میں ڈچ ٹیم 244 رنز کرسکی۔انگلش ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔دو وکٹ پر 111 اسکور کئے۔یہ میچ جیت کر انگلینڈ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر نمبر ایک ہوجائے گا۔بنگلہ دیش کا دوسرا نمبر ہوگا۔
پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر حیدر آباد کے شعیب کی خود کشی کی کوشش،انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔وہ پی سی بی کے انٹر سٹی ایونٹ میں سلیکٹ نہ ہونے پر مایوس تھے۔