| | | | | | |

وقار یونس نے ٹی 20 ورلڈکپ چیمپئن کی مضبوط پیش گوئی کردی

دبئی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان،سابق بائولنگ کوچ وقار یونس نے ٹی 20 ورلڈکپ کے حوالہ سے بڑی پیش گوئی کردی ہے۔حال میں کرکٹ آسٹریلیا اور آئی سی سی کے زیر انتظام انہوں نے آئی سی سی مینز ورلڈ ٹی 20 کپ کی 100 روزہ کائونٹ ڈائون تقریب میں بھی شرکت کی تھی۔

وقار یونس کہتے ہیں کہ میری ٹیم،میرا پاکستان اس بات کی صلاحیت رکھتا ہے کہ وہ اس سال آسٹریلیا میں ہونے والا ٹی 20 ورلڈ کپ جیت جائے۔میرا ماننا ہے کہ وہ جیتے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم گزشتہ ٹی ورلڈ کپ میں بھارت سے جیتی،نیوزی لینڈ کو ہرایا۔افغانستان کو شکست دی،گروپ کی ناقابل شکست ٹیم رہی لیکن سیمی فائنل میں آخری لمحات میں وہ آسٹریلیا سے ہارگئی،اس کے باوجود وہ آئی سی ٹی 20 رینکنگ میں نمبر 3 پر ہے،ایک سال سے کارکردگی میں استحکام ہے۔کھلاڑی فٹ ہیں۔

بنگلہ دیش نے عید پر ویسٹ انڈیز کو لٹادیا،تاریخی جیت

ماضی کے لیجنڈری پیسر نے دعویٰ کیا ہے کہ  پاکستان کے پاس کوالٹی بائولرز ہیں۔شاہین شاہ آفریدی اس وقت لیڈ کررہے ہیں۔حارث رئو ف ان کو اچھا اسسٹ کرتے ہیں۔حسن علی کو بھلایا جاسکتا نہیں ہے۔وہ بھی اچھے بائولر ہیں،اس اٹیک کو محمد نواز اور شاداب خان کی بھرپور سپورٹ ہے۔یہ ٹیم اپنی گیند بازی سے کسی کو بھی ہراسکتی ہے۔ہم نے گزشتہ ایک سال میں 6 سے 7 فاسٹ بائولرز آزمائے ہیں۔سب ہی کوالٹی گیند باز ہیں۔

ورلڈ ٹی 20 ٹرافی گلوبل سفر کےلئے بورے والا ایکسپریس میں سوار،وقار یونس بے چین

وقار یونس پاکستان کے لئے ون ڈٖے اور ٹیسٹ کے دوسرے ٹاپ وکٹ ٹیکر ہیں۔صرف وسیم اکرم ان سے اوپر ہیں۔انہیں پاکستان کی بائولنگ میں  کاٹ محسوس ہوتی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *