لندن،دبئی:کرک اگین رپورٹ
انٹرنیشنل کرکٹ پر ایک اور حملہ،سنگین نتائج متوقع۔آئی سی سی نے آنکھیں موندی ہوئی ہیں۔ٹی 20 لیگز کے پھیلائو اور کھلاڑیوں کی گرفت کے نئے فارمولے طے ہونے لگے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں لیگز پھیل رہی ہیں۔ان میں بھارتی آئی پی ایل فرنچائزز نے ایک نیامنصوبہ بنایا ہے۔اصل میں ایک اور کام یہ ہورہا ہے کہ ایک لیگ کی فرنچائزز دیگر ممالک میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے ان کی لیگز کی ٹیمیں خرید چکی ہیں اور خریدنے میں لگی ہیں۔بھارت کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز اپنے ملک کے علاوہ دیگر 3 ممالک میں فرنچائزز لے چکی ہے۔اسی طرح اور بھی فرنچائزز اسی مشن پر ہیں۔اگلے سال کے شروع میں یواے ای میں ڈیبیو کرنے والی آئی ٹی ایل 20 میں بھارت کی 3 فرنچائزز شامل ہیں۔
اگلا منصوبہ یہ ہے کہ کھلاڑیوں سے معاہدہ سالانہ بنیادوں پر کیا جائے گا،مثال کے طور پر کولکتہ نائٹ رائیڈرز اپنے ملک کی آئی پی ایل کے لئے جس سے معاہدہ کرے گی،اسے ویسٹ انڈیز کی سی پی ایل،یو اے ای کی آئی ٹی ایل اورامریکا کی میجر لیگ کھیلنےکا پابند بنائے گی۔معاوضہ بھی کئی گنا زیادہ ہوگا۔
یوں اب آئی پی ایل کی فرنچائزز اپنے ملک سے باہر دیگر ممالک کی لیگز میں شامل ہونگی۔پلیئرزکو آئی پی ایل کی وجہ سے دیگر لیگز کھیلنے کا پابند کریں گی۔یوں ایک کھلاڑی سالانہ بنیادوں پر معاہدہ کرےگا،لیگ کے وقت وہاں کھیلنے کا پابند ہوگا۔
پی ایس ایل ٹکر میں آئی ٹی ایل ،ریکارڈ معاوضے،فارمیٹ ،میچز میں بھی نقل
اس قدم سے انٹرنیشنل کرکٹ پر برے اثرات مرتب ہونگے اور بین الاقوامی میچز کم ہونگے اور جوہونگے،ان میں وہی ہوگا،جس کی جھلک ان دنوں نمایاں ہے۔بھارتی ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے پر ہے،وہاں سے زمبابوے جانا ہے،کپتان سمیت اہم کھلاڑی آرام کی بنیاد پر باہر ہیں۔
یہی حالت انگلش ٹیم کی ہے،اسےمتعدد میچز سے اپنے سپراسٹارز کو آرام کے نام پر باہر رکھنا پڑتا ہے۔31 سال کی عمر میں بین سٹوکس جیسے پلیئرزکو ریٹائرمنٹ لینی پڑتی ہے۔