برمنگھم،کرک اگین رپورٹ
نئی کمال ہوگئی،کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کووڈ ٹیسٹ مثبت پلیئر کرکٹ میچ کھیل گئی ہیں،ایسا آئی سی سی کی منظوری کے ساتھ ہوا،معاملہ میں طویل بحث نے ٹاس میں ضرور تاخیر کی ہے لیکن میچ وقت پر شروع ہوا۔ایک بات واضح ہوئی ہے کہ طاقتور ممالک کے لئےقوانین اور ہوجاتے ہیں،بحث ومباحثہ چلتا ہے،پھر من مانی ہوتی ہے۔کووڈ-19 کے آنے،اس کے پروٹوکولز طے کئےجانے کے بعدایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کورونا میں مبتلا کرکٹر نے میچ کھیلا۔2 درجن سے زائد کھلاڑیوں اور آفیشلز کو دائو پرلگایا ہے۔
یہ واقعہ برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز کرکٹ فائنل کے دوران پیش آیا ہے۔اتوار کو آسٹریلیا،بھارت کا میگا فائنل تھا،اس سے قبل انکشاف ہوا کہ آسٹریلیا کی ٹاپ آرڈر پلیئر ٹاہلیا میک گرا کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا،اصول کے مطابق انہیں ٹیم سے الگ ہونا چاہئے تھا لیکن عین میچ سے قبل وہ اپنی ٹیم کی ڈریسنگ روم سے تھوڑا دور سٹینڈ میں ماسک پہنے عام افراد کے ساتھ بیٹھی دیکھی گئیں،وہ ٹاس،قومی نغموں کی دھن کے وقت کھلاڑیوں کے ساتھ اسٹیڈیم میں نہیں کھڑی تھیں۔
نیوزی لینڈ نے کرکٹ کا برونز میڈل جیت لیا
آسٹریلیا نے ٹاس جیت،اپنی پلیئنگ الیون میں اسے شامل کیا،پھر چوتھے نمبر پر ٹاہنیا میک گرا بیٹنگ کرنے آئیں،یہ الگ بات ہے کہ وہ 4 رنزبناکرآئوٹ ہوئیں،آئوٹ ہونے کے بعد وہ واپس ڈریسنگ روم نہیں گئیں،بلکہ ماسک پہنے عام سٹینڈ میں اپنی سابقہ سیٹ پربیٹھی رہیں۔
یہ ایک الگ کیس تھا،مفرد تھا۔کرک انفو کے مطابق میچ سےقبل ٹیم انتظامیہ،کامن ویلتھ گیمز منتظمین،بھارتی حکام اور آئی سی سی آفیشلز آن بورڈ تھے،طویل مشاورت کے بعد انہیں اس طرح کھیلنے کی اجازت دے دی گئی،جو کہ اپنی جگہ منفرد بات ہے،اس لئے کہ کرکٹ میں اب تک ایسا نہیں ہوا،کوئی پلیئر کووڈ ٹیسٹ مثبت ہونے کے باوجود کبھی نہیں کھیل سکا۔یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز ویلج میں متعدد گیمز کے درجنوں پلیئرز کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آتے رہے ہیں لیکن طے کردہ طریقہ کے مطابق وہ کھیل رہے ہیں۔
دولت مشترکہ گیمز کرکٹ فائنل جاری ہے،بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے 161 رنزکے جواب میں 25 پر 2 وکٹ کھوچکی ہے،اس کی تفصیلی نیوز فائنل ختم ہوتے ہی یہاں اپ ڈیٹ کی جائے گی۔