کرک اگین سپیشل رپورٹ
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے سلسلہ میں کل 27 اکتوبر بروز جمعرات 3 میچز کھیلے جائیں گے،ایسا پہلی بار ہوگا کہ ایک دن میں 3 میچز شیڈول ہونگے۔2 میچز سڈنی میں ہیں اور ایک میچ پرتھ میں کھیلا جائے گا۔موسم کی اہمیت ہوگی۔
آج میلبرن میں بارش کے سبب دن کا دوسرا میچ نیوزی لینڈ اور افغانستان کا بارش کی نذر ہوا ہے۔پہلے میچ میں ڈک ورتھ پر انگلش ٹیم آئرلینڈ سے ہاری ہے تو اس کے2 ویمتی پوائنٹس گئے ہیں۔ادھر کیوی ٹیم 3 پوائنٹس کے ساتھ تاحال پہلے نمبر پر ہے۔افغانستان کا ایک پوائنٹ ہوا ہے۔باقی 4 ٹیموں کے 2،2 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔
کل پہلا میچ سڈنی میں بنگلہ دیش اور جنوبی افریقا کھیلیں گے۔یہ میچ صبح 8 بجے ہوگا
کل کا دوسرا میچ سڈنی میں بھارت اور نیدرلینڈز کا ہوگا،یہ میچ دوپہر 12 بجے شروع ہوگا۔
کل کا تیسرا میچ پرتھ میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہوگا۔یہ مقابلہ سہہ پہت 4 بجے ہوگا۔
یہ ورلڈ کپ سپر 12 کے گروپ 2 کی تمام 6 ٹیموں کا دن ہے۔جب ایک ہی روز ہے درپے 3 میچز کھیلے جائیں گے۔پہلا سوال یہ ہے کہ موسم کیا کرنے والا ہے۔آج بدھ کو کو کچھ یوا،وہ ایک خواب تھا۔انگلینڈ اسی بارش کی وجہ سے آئرلینڈ سے ہارگیا۔نیوزی لینڈ اور افغانستان کا میچ ہی لپٹ گیا۔اس حوالہ سے اہم ترین اور اچھی نیوز یہ ہے کہ کل تینوں میچز مکمل ہونگے۔پرتھ میں جہاں پاکستان زمبابوے کا میچ ہے۔بارش کی پیش گوئی نہیں ہے۔سڈنی میں 2 میچز ہیں۔وہاں جزوی طور پر بارش کی پیش گوئی ہے اور جزوی سطح تک ہی میچ متاثر ہونگے۔
اگلا سوال ،میچز کتنے اہم ہیں
بہت ہی اہم،اس لئے کہ بارش کے خوف،اپ سیٹ نتائج کا ہوا پہلے ہی کھڑا ہے۔بھارتی ٹیم اپنی جیت کے ساتھ پوائنٹس ڈبل اور پوزیشن مستحکم کرنے کی فکر کرے گی۔یہی حال جنوبی افریقا کا ہوگا کہ وہ بھی اگلے میچز میں ایک شکست کی برداشت کی سکت رکھے اور یہ والا میچ جیتے۔پاکستان کو پہلی فتح مگر ہر حال میں درکار ہوگی۔ناکامی گھر جانے کی بنیاد بنا جائے گی ۔
اگلے سوالات
کسی اپ سیٹ کا امکان
پاکستانی ٹیم الیون
ٹاس کون جیتے گا
ممکنہ نتائج
متوقع ہیرو
ان سب کے لئے اگلی رپورٹ کا انتظار کریں۔