| | | | | |

ورلڈکپ 2023کوالیفائر،سابق ورلڈ چیمپئن کو بڑی اپ سیٹ شکست،باہر ہوسکتا

 

 

ہرارے ،کرک اگین رپورٹ

ورلڈکپ 2023کوالیفائر،سابق ورلڈ چیمپئن کو بڑی اپ سیٹ شکست،باہر ہوسکتا

 

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کوالیفائنگ میں اب تک سب سے بڑا اپ سیٹ ۔2 مرتبہ کا ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز زمبابوے سے ہارگیا ہے۔

ہرارے میں گروپ اے کے میچ میں سابق ورلڈ چیمپئن 35 رنز سے ہارگئے ۔زمبابوے نے سپر سکس میں قدم رکھ دیئے ۔ویسث انڈیز کے لئے اگلا میچ جیتنا ضروری ہوگیا ہے۔یوں پہلے مرحلے سے باہر ہونے کا مطلب ورلڈکپ سے باہر ہونا ہوگا۔

میزبان ٹیم نے 268 رنز بنائے۔سکندر رضا نے 68 اور رائل برن نے 50 رنز بنائے۔الزاری جوزف اور عقیل حسین نے 2۔2 وکٹیں لیں۔

جواب میں ویسٹ انڈیز کی 175 اسکور تک 4 وکٹیں ہی گری تھیں لیکن کیل میئرز کے 56 اور روسٹن چیز کے 44 کے سوا کوئی نہ جم سکا

آخری 4 وکٹیں 16 رنز کے اندر گریں۔32 بالز کا کھیل باقی تھا۔اننگ 45 ویں اوور میں 233 پر تمام ہوگئی ۔ٹینڈائی نے 3 وکٹیں لیں۔سکندر رضا سمیت باقی گیند باز بھی 2،2 وکٹ لے سکے۔بظاہر ویسٹ انڈیز کے لئے سپر سکس میں رسائی کو بڑا خطرہ نہیں ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *