| | |

پاکستان کا آج وکٹوریہ الیون کیخلاف 2 روزہ میچ خفیہ کردیاگیا،بند دروازے،میڈیا آئوٹ،وجہ جانیئے

 

میلبرن،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کا آج وکٹوریہ الیون کیخلاف 2 روزہ میچ خفیہ کردیاگیا،بند دروازے،میڈیا آئوٹ،وجہ جانیئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا خفیہ میچ آج سے شروع ہوگا۔میلبرن میں ہنگامی بنیادوں پر اچانک شیڈول کیا جانے والا 2 روزہ پریکٹس میچ آج جمعہ 22 دسمبر 2023 سے شروع ہوگا جو باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیلئے ایک پریکٹس میچ ہے لیکن یہ خفیہ ہے۔ٹاپ سیکرٹ ہے۔

آسٹریلیا کے سڈنی مارننگ ہیرالڈ نے لکھا ہے کہ پاکستانی پہلے ٹیسٹ کی شکست،اپنے ایک پیسر کے زخمی ہونے کے بعد اتنے پریشان ہیں کہ وہ بے بس ہیں۔انہوں نے عجلت میں جنکشن اوول میں 2 روزہ پریکٹس میچ ایسا رکھا ہے کہ جو بند دروازوں کے پچھے ہے۔وکٹوریہ الیون کیخلاف اس میچ میں میڈیا کو رسائی نہیں دی گئی ہے۔ کوئی بھی میچ نظریاتی طور پر کھیل کو ظاہر کرنے کا ایک قیمتی موقع ہونا چاہیے، لیکن کرکٹ آسٹریلیا نے کہا  ہے کہ میچ  کے لیے تاخیر سے درخواست کی وجہ سے میچ عوام کے لیے بند کر دیا گیا ہے جس سے میڈیا کو شرکت کی اجازت دینے میں لاجسٹک چیلنجز  ہیں۔

باکسنگ ڈے ٹیسٹ،میلبرن پچ پر ڈرامائی تبدیلی،بارش کا امکان،پہلے بیٹنگ کا فائدہ یا نقصان

پاکستان آسٹریلیا میں مسلسل 15 ٹیسٹ ہارچکا ہے۔میلبرن میں 10 میں سے 6 میچزہارا ہے۔2 جیتے اور 2 ڈرا کھیلے مگر اسے ایم سی جی میں جیتے بھی42 سال ہوگئے ہیں۔33 برس سے ناکام ہے۔40 برس قبل کا ٹیسٹ ڈرا کھیلا تھا۔ایسے میں خفیہ تیاری کیسی بھی ہو،ایم سی جی میں دنیا کے سامنے انہیں حقیقی کھیل تو کھیلنا ہی ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *