لاہور،کرک اگین رپورٹ۔آئی سی سی بورڈز میٹنگ سے ایک روز قبل محسن نقوی کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے بڑا دعویٰ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی بورڈز میٹنگ اجلاس سے ایک روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ہائبرڈ ماڈل تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ہے لیکن ساتھ میں ایک ایسا پہلو دیا ہے،جس سے لگتا ہے کہ بھارت جزوی طور پر ایک آدھ میچ کیلئے پاکستان آجائے گا۔
محسن نقوی نے ایک روز قبل قلعہ اسلام آباد فتح کیا تھا،اب قلعہ دہلی فتح کرنے کے دعوے کرڈالے ہیں۔قذافی اسٹیڈیم لاہور کے تعمیراتی کام کے جائزے کے بعد پی سی بی چیرمین نے پہلے قذافی اسٹیڈیم سمیت ملک کے 3 سنٹرز میں جاری تعمیراتی کاموں پر روشنی ڈالی اور پھر کہا ہے کہ اللہ کی ذات سے امید ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی۔آئی سی سی کو اپنا موقف دے دیا ہے کہ بھارت کو بھی پاکستان آناچاہئے ۔اب فیصلہ بورڈز میٹنگ ،میں ہوگا۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم بھارت جاکر کھیلیں اور وہ پاکستان کھیلنے نہ آئیں۔اب فیصلہ برابری کی بنیاد پر ہوگا۔پاکستان کی بہترین ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں لائیں گے۔پاکستان کے مفاد میں جو بہتر ہوگا وہ کریں گے۔قوم مایوس نہیں ہوگی۔آئی سی سی چیئرمین سے مسلسل رابطہ ہے۔چیمپئنز ٹرافی کیلئے تیاریاں مکمل ہیں۔20 دسمبر تک کام ہوجائےگا۔
اب اس بات چیت کو سمجھنا ہوگا
سب سے پہلی بات یہ ہے کہ انہوں نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی،گویا بھارتی ایشو اب ایشو نہیں رہا،ہائبرڈ ماڈل تک کو بھی قبول کرلیاجائےگا۔دوسری بات یہ ہے کہ ملکی مفاد میں بہتر فیصلہ کریں گے،اس کا مطلب ہے کہ جو بھی فیصلہ ہوا،اسے قومی مفاد کا درجہ دیاجائے گا۔یہ جملہ کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم جائیں،وہ نہ آئیں۔اس کا مطلب ہے کہ کرک اگین نے جیسا کہ سب سے قبل 12 نومبر کو نیوز بریک کی تھی کہ پاکستان اب اپنے ہاں ایک میچ کیلئےبھارت کے آنے کی شرط رکھ رہا ہے جس پر بیک ڈور کام چل رہاہے۔اب ایسا لگتا ہے کہ بھارت کی پاکستان مختصر آمد کیلئے کوئی چوں چوں کا مربہ سیٹ کیا جاسکتا ہے۔یہ محسن نقوی کی بات چیت کا نتیجہ سا لگتا ہے۔اب فیصلہ برابری کی بنیاد پر ہوگا کا درست مطلب تو یہ ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پوری پاکستان مین ہونی چاہئے لیکن محسن نقوی نے پوری کا لفظ استعمال نہیں کیا،اس لئے ایک میچ یا کسی اور بنیاد پر بات ماننا برابری کی بنیاد نہیں ہوگا۔
چیمپئنز ٹرافی،آئی سی سی بورڈز میٹنگ سے قبل نیوزی لینڈ کا بڑا دھماکا،بھارت کا شکریہ بھی ادا کردیا
آئی سی سی اجلاس سے قبل ہی پی سی بی کا آئی سی سی سے رابطہ
چیمپئنز ٹرافی،پاکستان کے کشیدہ حالات،انگلینڈسمیت اہم ممالک کی خطرناک سوچ