| | | | |

ٹی 20 تاریخ کا کم ترین ٹوٹل،15 پر ٹیم آئوٹ

 

 

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

 

پروفیشنل ٹی 20 لیگ کا ہسٹری کا کم ترین اسکور ،مشہور زمانہ لیگ بگ بیش لیگ کی نامور ٹیم صرف 15 کے قلیل اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔

سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں سڈنی تھنڈر ٹیم 15 کے کم تر اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔

ایڈیلیڈ سٹرائیکرز پہلے کھیل کر صرف 139 رنز کرسکی ۔9 کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔کرس لین نے 36 اور گرینڈ ڈی ہوم نے 33کئے۔فضل حق فاروقی نے 3 آئوٹ کئے ۔

جواب میں ایک تماشا ہوا ۔سڈنی تھنڈر 33 بالز پر 15 اسکور پر باہر ہوگئی۔5 کھلاڑی صفر پر گئے ۔ڈبل دیگر کا سوال ہی نہیں تھا۔ہنری تھروٹن نے 17بالز پر صرف 3 رنز دے کر 5 آئوٹ کئے۔ویس ایگر نے 6 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔

ناکام ٹیم میں ایلکس ییلز،ریلی روسو، کرس گرین جیسے بیٹرز تھے۔
بگ بیش کا کم تر ٹوٹل اس سے قبل 2015 میں میلبرن رینی گیڈز کا 57 تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *