| | |

ڈیوڈ وارنر کی کپتانی کے لئے کرکٹ آسٹریلیا کی کتاب میں نیا چیپٹر شامل

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

کرکٹ آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر کی کپتانی بحالی کے لئے کتاب میں نیا چیپٹر منظور کرلیا۔قلم نے وارنر کو قیادت کا اہل بنادیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی پالیسی میں ترمیم کے بعد ڈیوڈ وارنر اب باضابطہ طور پر اپنی تاحیات قائدانہ پابندی میں ترمیم کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

وارنر اس سے قبل 2018 کے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے نتیجے میں تاحیات پابندی کے بعد آسٹریلوی کرکٹ میں کپتانی کے عہدے پر فائز نہیں رہ سکے تھے اور سابقہ ​​ضابطہ اخلاق کے تحت، کھلاڑیوں کو یہ حق حاصل نہیں تھا کہ وہ ایک بار پابندی کے بعد نظرثانی کی درخواست کر سکیں۔ 

لیکن  بورڈ نے پیر کو ایک بیان جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ اس جائزے کی سفارشات کو قبول کر لیا گیا ہے اور اسے باضابطہ منظوری دے دی گئی ہے، وارنر اب اپنی پابندی میں ترمیم کے لیے درخواست دینے کے قابل ہیں۔

کیوی کپتان کین ولیمسن ایک کال پر تیسرے ٹی 20 سے باہر

یہ سب اس لئے کیا جارہا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا ڈیوڈ وارنر کو ریٹائرہونے والے ایرون فنچ کی جگہ کپتان بنانا چاہتا ہے۔ٹیم اس وقت انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز عارضی کپتان پیٹ کمنز کے انڈر کھیل رہی ہے۔دوسرے میچ میں ہیزل ووڈ کپتانی کرتے دیکھے گئے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *