ڈربن۔کرک اگین رپورٹ ۔ ڈربن ٹیسٹ سے پہلے بارود کا ڈھیر، جنوبی افریقی براڈ کاسٹر نے آسٹریلوی خیمے میں آگ لگا دی۔
ٹیسٹ کرکٹ کی بقا یا پرانی دشمنی کا فائدہ؟ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ سیریز سے قبل ‘بال ٹیمپرنگ سکینڈل’ نے دنیا کو ہلا دیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے یہ کہ دنیائے کرکٹ میں اس وقت ایک ایسی سنسنی خیز بریکنگ نیوز سامنے آئی ہے جس نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے پہلے ہی آگ لگا دی ہے۔
ٹیسٹ کرکٹ کی بقا اور اس کی پروموشن کے لیے جہاں ہر کوئی کوشاں ہے، وہیں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان 9 اکتوبر سے ڈربن میں شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے عین پہلے ایک خوفناک میڈیا وار شروع ہو چکی ہے۔
8 سال پرانا زخم اور جنوبی افریقہ کا ماسٹر پلان
آسٹریلوی ٹیم پورے 8 سال کے طویل عرصے کے بعد جنوبی افریقہ کی سرزمیں پر ٹیسٹ سیریز کھیلنے پہنچی ہے۔ آسٹریلیا کا آخری دورہ (سال 2018) ان کی کرکٹ تاریخ کا تاریک ترین باب تھا، جب مشہور زمانہ سینڈ پیپر بال ٹیمپرنگ سکینڈل نے آسٹریلوی کرکٹ کی عزت کی دھجیاں اڑا دی تھیں۔ اس سکینڈل میں ملوث کیمرون بینکرافٹ، اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر جیسے نامور کھلاڑی دنیا بھر میں رسوا ہوئے تھے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس بدنامِ زمانہ منصوبے کا حصہ رہنے والے کئی کھلاڑی آج بھی آسٹریلوی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
جنوبی افریقہ کے آفیشل براڈ کاسٹر نے اسی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا ہے۔ انہوں نے اس ٹیسٹ سیریز کی پروموشن کے لیے 4، 4 منٹ کے ایسے ویڈیو ٹریلرز چلانا شروع کر دیے ہیں جن میں 2018 کے اس سکینڈل کی لائیو فوٹیجز، تصاویر اور کھلاڑیوں کی واکی ٹاکی پر ہونے والی خفیہ گفتگو کو واضح دکھایا جا رہا ہے کہ کس طرح سینڈ پیپر سے بال ٹیمپرنگ کی گئی تھی۔
آسٹریلیا کا شدید احتجاج اور رباڈا کی فٹنس کا معمہ
اسٹریلیا نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کا براڈ کاسٹر اپنے کرکٹ بورڈ کے ساتھ مل کر میچز کی ویورشپ اور ٹکٹیں بیچنے کے لیے اس پرانے سکینڈل کو جان بوجھ کر اچھال رہا ہے، جس سے آسٹریلوی کھلاڑیوں کی ذہنی حالت متاثر ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب، جنوبی افریقہ کے لیے ایک اور بڑی پریشانی ان کے مایہ ناز فاسٹ بولر کاگیسو رباڈا کی فٹنس ہے، جن کا حتمی فٹنس ٹیسٹ کل ہوگا اور اسی کے بعد میچ میں ان کی شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اس تنازع نے 9 اکتوبر سے شروع ہونے والی اس سیریز کو ایک کلاسک جنگ میں تبدیل کر دیا ہے۔
