ففٹی اوورز کا صرف ایک ہی کھلاڑی ویرات کوہلی،پونٹنگ کا خراج تحسین۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ ویرات کوہلی ففٹی اوورز کے بہترین کھلاڑی،ایسے بیٹر میں نے نہیں دیکھے۔آسٹریلیا کے سابق لیجنڈری کپتان رکی پونٹنگ نے پاکستان کے خلاف ان کی سنچری پر یہ بیان دے دیا۔
پونٹنگ کے ون ڈے اسکور کے ہدف کو عبور کرنے والے کوہلی اب دوسرے نمبر پر موجود سنگاکار سے صرف149 رنزکی دوری پر ہیں۔آل ٹائم بیٹر سچن ٹنڈولکر سے4341 رنز پیچھے ہیں۔ان کے بارے میں پونٹنگ نے کہا ہے کہ وہ یقینی طور پر آگے نکل سکتے ہیں ،مجھے حیرت ہے کہ ابھی تک پہنچے کیوں نہیں۔
وہ بڑے میچ کے کھلاڑی ہیں،اس لئے پاکستان کے خلاف بڑا میچ تھا،سنچری دکھاگئے۔