میلبرن،کرک اگین رپورٹعبداللہ شفیق کا مضحکہ خیز آئوٹ،ڈرے یا سہمے،سب حیران،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ۔عبداللہ شفیق کا مضحکہ خیز آؤٹ ۔ آسٹریلیا کے میڈیم پیسر مچل سٹاک کے خلاف پاکستانی اوپنر اس طرح کھیل رہے تھے جیسے پرتھ کی پچ ہو اور بال شاٹ پچ۔جیسے بال ان کے سر کے اوپر سے گزرے گا۔
ایم سی جی میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں مچل سٹارک نے ایک شاٹ پچ بال کی، جو رفتار پیس اور اٹھان کے اعتبار سے ایک نارمل بال تھی۔ جو آف سٹمپ کے باہر جا رہی تھی۔ اب عبداللہ شفیق کی حرکت دیکھیں کہ انہوں نے اس بال کو چھوڑنے کے لیے اپنا سر جھکایا اور سر جب جیسے ہی جھکایا تو بیٹ جو فضا میں تھا ۔وہ خود بخود اوپر کی طرف اٹھا اور بال جو آرام سے باہر جا رہی تھی، اس کو بیڈ نے کہا آ بیل مجھے مار۔ لہٰذا بال نے بیٹ کا کنارہ لیا اور وکٹ کیپر کے ہاتھوں عبداللہ شفیق کیچ اؤٹ ہو گئے ۔وکٹ کیپر جوش انگلس نے کیچ پکڑنے میں کوئی غلطی نہیں کی ۔26 بالز پر صرف 12 رنز بنانے والے عبداللہ شفیق کا یہ آؤٹ انتہائی مایوس کن ہے ۔
ان سے قبل صائم ایوب مچل سٹارک کی گیند پر ان سائیڈ ایج ہوتے ہوئے کلین بولڈ ہوئے ۔وہ پانچ بال پر ایک رن بنا سکے۔ پاکستان کی 24 رنز پر دو وکٹیں گری۔
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ،ٹاس،ٹرافی رونمائی ،رضوان دیر کرگئے،وسیم اکرم پہنچ گئے
میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جا رہا ہے۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔پاکستان کی کرکٹ ٹیم قریب ایک سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی ون ڈے میچ کھیل رہی ہے۔ اس وقت وکٹ پر موجود بابرعظم ہیں اور وہ بڑے اعتماد کے ساتھ کچھ اچھی شاٹس کھیل رہے ہیں انہوں نے 19 رنز میں دو چوکے لگائے ہیں۔ ان کو جوائننگ کرنے ائے ہیں نئے کپتان محمد رضوان۔