| | | |

ابرار احمد تو اگلی سیریز سے بھی باہر ،پاکستان واپسی

 

 

سڈنی ،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم اپ ڈیٹ ۔ابرار احمد تو اگلی سیریز سے بھی باہر ،پاکستان واپسی

لیگ اسپنر ابرار احمد مکمل فٹ نہ ہونے کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔ وہ وطن واپس جارہے ہیں جہاں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ان کا ری ہیب جاری رہے گا۔

لیفٹ آرم اسپنر محمد نواز کو ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا ہے اور انہوں نے دیگر تین کھلاڑیوں زمان خان ۔ حارث رؤف اور اسامہ میر کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاری کا آغاز کردیا ہے۔ یہ چاروں کھلاڑی پانچ جنوری کو آسٹریلیا سے آکلینڈ پہنچ کر ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ سیریز کی پریکٹس شروع کردیں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *