| | |

ابرار احمد کے متبادل کا قرعہ فال نکل آیا،کب روانہ ہورہے

 

 

لیگ اسپنر ابرار احمد پہلے ٹیسٹ سے باہر
آف اسپنر ساجد خان آسٹریلیا طلب

کرک اگین نے جمعہ 8 دسمبر کو لکھا تھا کہ ابرار پرتھ ٹیسٹ سے ہر حال میں باہر ہونگے۔

ابرارپرتھ ٹیسٹ سے باہر،سیریز کا فیصلہ کل،متبادل کیلئے کسے کال،مزید تباہی جانیں

۔لیگ اسپنر ابرار احمد آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ س باہر ہوگئے ہیں جو14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔
ابرار احمد نے پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ میچ میں دائیں گھٹنے کے قریب پیر میں شدید درد کی شکایت کی تھی اور انہیں میدان سے باہر جانا پڑا تھا۔ میڈیکل ٹیم نے ان کا معائنہ کیا تھا جس کے بعد اسی روز ان کا ایم آر آئی اسکین کرایا گیا تھا۔

ابرار احمد کا پرتھ میں پیر کے روز ان کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیکل ٹیم کی نگرانی ری ہبلیٹیشن جاری رہے گا تاکہ ان کی ریکوری ہوسکے۔

ابرار احمد ابھی تک ٹیسٹ سیریز سے باہر نہیں ہوئے ہیں لیکن ان کی کنڈیشن کو ذہن میں رکھتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ سے قبل ان کی اس دورے کے لیے دستیابی کے بارے میں مزید تعین کیا جائے گا۔

دریں اثنا چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے ٹیم منیجمنٹ کی درخواست پر آف اسپنر ساجد خان کے نام کی منظوری دی ہے جو سفری دستاویز مکمل ہونے کے بعد پرتھ روانہ ہونگے

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *