| | | |

پاکستان آئرلینڈ میچ میں افغان تماشائی کی شاہین آفریدی سے بدتمیزی،سکیورٹی نے باہر لاپھینکا

ڈبلن،کرک اگین رپورٹ

پاکستان آئرلینڈ میچ میں افغان تماشائی کی شاہین آفریدی سے بدتمیزی،سکیورٹی نے باہر لاپھینکا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان آئرلینڈ میچ کے دوران افغان تمشائی کی پاکستانی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ بدتمیزی وائرل ہوگئی ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ افغان شہری نے شاہین آفریدی کے بارے میں کچھ کہا۔

فخر اور رضوان ضامن بن گئے،پاکستان نے بدلہ چکادیا،آئرلینڈ سے سیریز برابر،فیصلہ اگلے میچ میں

کرکٹ بریکنگ نیوز میں یہ ہے کہ یہ واقعہ پاکستان آئرلینڈ میچ کے دوران اس وقت پیش آیا جب شاہین آفریدی ڈریسنگ روم سے میدان کی جانب جارہے تھے تو قریب کھڑے تماشائیوں میں سے ایک نے شاہین کے کے ساتھ بد تمیزی کی۔شاہین آفریدی پہلے رکے،پھر چلے تو اس نے پھر کوئی گالی دی،جس پر شاہین آفریدی مڑے،کوئی جواب دیا لیکن ساتھ موجود سکیورٹی آفیسر شاہین کو میدان میں لے گیا۔

بابر اعظم کیلئے 45 اور شاہین کیلئے 300نمبر کی شرٹس کیوں

اس کے بعد اسی سکیورٹی آفیسر نے اس آدمی کو گردن سے پکڑا اور میدان سے باہر لے گیا،اسے دھکے دیتے آگے کی جانب چلتا کیا اور گرائونڈ سے باہر دور کھڑی پولیس وین کے حوالہ کیا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہے اور کرکٹ فینز نے اس پر تبصرے شروع کئے ہیں۔پاکستان نے آئرلینڈ کو 7 وکٹ سے ہراکر سیریز 1-1 سے برابر کی ہے،فائنل میچ منگل کو ہوگا۔

زیادہ رنزبنانے والے فخرکی بجائے رضوان کیوں پلیئر آف دی میچ،ویرات کوہلی کا ذکر کیوں کردیا

واقعہ کچھ یوں ہی رپورٹ ہوگا،اس سے قبل بھی پاکستان اور افغانستان کرکٹرز میں ایسے واقعات کا تسلسل سا رہا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *