لاہور،کرک اگین رپورٹ
افغانستان کرکٹ ٹیم قذافی اسٹیڈیم میں ظاہر ہوگئی،ایشیا کپ میں آرام دہ شیڈول۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف ہمیشہ جارحیت اپنانے اور بہت حد تک میچزمیں بدتمیزی کرنے والی افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اترگئے ہیں۔کھلاڑیوں کا پہلا ٹریننگ سیشن شروع ہوگیا ہے۔قذافی اسٹیڈیم کے ارد گرد بڑی تعداد سکیورٹی کی موجود ہے۔
افغانستان کی ٹیم کا ایشیا کپ سب سے آخر میں شروع ہوگا۔30 اگست سے شروع ہونے والے ایشیائی کرکٹ میلے میں افغانستان کرکٹ ٹیم کو اپنا میچ 3 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلنا ہے۔جب کہ گروپ میں اسکا آخری میچ سری لنکا سے ہوگا جو کہ 5 ستمبر کو لاہور میں ہوگا۔یوںا س کے مقابل پہلے میچ کی ٹیم بنگلہ دیش 31 اگست کو کینڈی میں سری لنکا سے کھیل کر لاہور آئے گی۔افغانستان کو فل ریلیف ہوگا۔
ایشیا کپ 2023،بھارتی کرکٹ ٹیم کو اپنے ہی کھلاڑی سے جھٹکا،پاکستان میچ سےباہر
ایشیا کپ 2023 میں افغانستان کے میچزکا شیڈول شاندار ہے۔اسے اپنے گروپ میچز کھیل کر سری لنکا جانا ہے ،اگر اس نے سپرفور کیلئے کولیفائی کیا تو۔اس گروپ سے سری لنکا،بنگلہ دیش اور افغانستان میں سے 2 ٹیموں نے سپر 4 میں داخل ہونا ہے۔
پاکستانی کھلاڑیوں سے مسلسل بدتمیزی کرنے والے افغان کھلاڑی ایشیا کپ سے باہر