کرک اگین رپورٹ
مکی آرتھر کو پاکستانی پیس اٹیک اور افغانستان کرکٹ کیمپ کو اپنے اسپنرز سے امیدیں۔میدان بھارت کے ہیں۔
باقی آپ بہتر فیصلہ کریں کہ کس کی سوچ زیادہ بہتر ہے۔
ڈربی شائر کیلئے سب کچھ وقف کرنے والے ٹیم ڈائریکٹر مکی أرتھر نے لندن سے یہ خیال ظاہر کیا ہے کہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کے پیسرز وہ کچھ کردیں گے کو کوئی اور نہیں کرسکے گا۔
پاکستان کے مہا ہیڈ کوچ 30 ستمبر کو حیدرآباد دکن میں اس وقت ٹیم جوائن کریں گے جب نیشنل ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ایک پریکٹس میچ کھیل چکی ہوگی ۔
ادھر افغانستان کرکٹ ٹیم بھارت روانگی سے قبل باجماعت دعا کرتے دیکھی گئی ہے۔یہ ورلڈکپ کیلئے ایک اچھا شگون ہے لیکن اس ٹیم کی منیجمنٹ اور پلیئرز کو یقین ہے کہ بھارت کی پچز پر ان کے اسپنرز وہ کچھ کردیں گے جو کسی کے وہم و گمان میں نہ ہوگا۔
افغانستان کا اسکواڈ بھارت اتر چکا ہے۔