| | | | | |

انڈر 19 ایشیا کپ ،افغانستان بھی ٹھس،سیمی فائنل میں پاکستان کس کے مقابل

 

دبئی،کرک اگین رپورٹ

 

انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی مسلسل تیسری فتح ،بھارت،نیپال کے بعد افغانستان کو بھی ہرادیا۔
یوں سیمی فائنل کا ٹکٹ بھی کٹوالیا۔
دبئی میں گرین کیپس نے پہلے کھیل کر 48 اوورز میں 303 رنز بنائے ۔شہباز خان 79،شامل حسین 75 اور ریاض اللہ 73 رنز کے ساتھ قابل ذکر ہیں ۔

جواب میں افغانستان کی ابتدائی 4 وکٹیں تو 60 پر گرگئی تھیں۔اس کے بعد کچھ فائٹ دیکھنے کو ملی۔
سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ  15 دسمبر کوسری لنکا یا متحدہ عرب امارات سے ہوسکتا ہے کیونکہ پاکستان نے اپنے گروپ میں ٹاپ کیا ہے۔

عبید شاہ اور طیب عارف نے 3،3 وکٹیں لیں۔افغانستان ٹیم 8 بالز قبل 220 رنز بناکر آئوٹ ہوئی۔پاکستان 83 رنز سے جیت گیا۔

ایک اور میچ میں بھارت نے نیپال کو 52 رنز پر آؤٹ کرکے 4 پوائنٹس بنالئے ہیں۔وہ گروپ اے سے نمبر 2 پوزیشن حاصل کرنے کے بعد سیمی فائنل کھیل رہا ہے۔اس کا مقابلہ بنگلہ دیش سے متوقع ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *