| | | |

بنگلہ دیش کو جھٹکے،افغان اوپنرز کا نیا ریکارڈ ،سنچری شامل

 

چٹاگرام،کرک اگین رپورٹ

بنگلہ دیش کو جھٹکے،افغان اوپنرز کا نیا ریکارڈ ،سنچری شامل۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ

افغانستان نے بنگلہ دیش کیلئے دوسرے ون ڈے میچ کی شروعات میں ہی خطرے کی گھنٹی بجادی ہے اور اوپننگ وکٹ پر اپنی کرکٹ تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

چٹا گرام میں جاری 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ کا ٹاس بنگلہ دیش نے جیتا لیکن پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ ابھی تک گلے پڑا ہے۔افغان اوپنرز نے 150 رنز سے زائد کی شراکت بنادی ہے اور اس طرح افغانستان کرکٹ ہسٹری میں یہ سب سے بڑی اوپننگ پارٹنر شپ ہے۔سابقہ ریکارڈ 141 رنز کا تھا۔

ابراہیم زردان ففٹی کے قریب تھے۔رحمان اللہ گربازنے کیریئر کی چوتھی سنچری ںنائی۔ 103 پر تھے۔بنگلہ دیشی گیند باز اس وقت بہت دبائو میں تھے۔فاضل رنز 25 سے زائد دے چکے تھے۔28 اوورز میں بنا کسی نقصان کے 174 اسکور ہوگئے تھے۔

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *