| | |

روہت شرما کے ساتھ بری کرنے کے بعد افغانستان ٹیم ٹی 20 ہارگئی

موہالی،کرک اگین رپورٹ

روہت شرما کے ساتھ بری کرنے کے بعد افغانستان ٹیم ٹی 20 ہارگئی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ افغانستان کرکٹ ٹیم بھارت کو سر نہ کرسکی۔3 ٹی 20میچزکی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان بھارت نے 6 وکٹ سے ہرادیا ہے۔

بھارت بمقابلہ افغانستان موہالی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کا ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ درست تھا۔افغانستان ٹیم 5 وکٹ پر 158 اسکور بناسکی۔50 رنزکے اچھے آغاز کے باوجود افغان ٹاپ آرڈر نہ چلی،محمد نبی نے 27 بالز پر 42 رنزبناکر ٹوٹل 158 تک کردیا۔مکیش کمار اور کسرپٹیل نے 2،2 وکٹیں لیں۔

سری لنکا ،زمبابوے ون ڈے ،96 پر ٹیم باہر،بائولر کی 7 وکٹیں

جواب میں بھارتی ٹیم  کے کپتان روہت شرما کے ساتھ بڑی بری ہوئی،وہ صفر پر رن آئوٹ ہوگئے۔افغان گیند باز 28 پر دوسری وکٹ لے کر بھی حاوی نہ ہوسکے۔شیوم ڈوب کی ہاف سنچری نے بھارت کیلئے آسانی کردی۔

بھارت نے ہدف 18 ویں اوور میں4 وکٹ پر پورا کرکے میچ 15 بالز قبل 6 وکٹ سے جیت کر سیریز میں  0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *