الامارات،عمان ۔کرک اگین رپورٹ۔افغانستان کا کرکٹ میدانوں میں بھارت کو بڑا جھٹکا۔پیروں سے زمین نہیں،پورا اسٹیڈیم ہی کھینچ لیا۔
افغانستان کی اے کرکٹ ٹیم جسے افغان ابدالیان کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نے جمعہ کو بھارت اے کو 20 رنز سے شکست دے کر اے سی سی مینز ٹی 20 ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔جہاں اس کا مقابلہ سری لنکا اے سے ہوگا۔
عمان کے الامیرات کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئےسیمی فائنل میں افغانستان نے 20 اوورز میں چار وکٹوں پر 206 رنز کا مضبوط مجموعہ ترتیب دیا۔صدیق اللہ اتل نے 52 گیندوں پر 83 رنز کی کماننگ بیٹنگ کی انہیں پلیئر آف دی میچ کا خطاب ملا۔
بھارت نے جواب میں سات وکٹوں پر 186 رنز بنائےاور 20 رنز سے ہارگئے۔
ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ،ایک اور ٹائٹل سے محرومی،سمی فائنل میں سری لنکا سے شکست