امارات۔کرک اگین رپورٹ۔افغانستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایمرجنگ ایشیا کپ 2024 جیت کر تاریخ رقم کردی۔ درویش رسولی کی زیرقیادت ٹیم نے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دی۔ اگرچہ افغانستان گروپ مرحلے میں ہانگ کانگ سے ہارگیا تھالیکن اب وہ عمان کے الامیرات کرکٹ گراؤنڈ میں ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئے۔
سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 133 رنز بنائے۔آغاز ہی تباہ کن تھا۔ 15 رنز پر 4 وکٹ گرچکے تھے۔ پون رتھنائیکے اور سہان آراچیگے نے اس کے بعد کنٹرول سنبھال لیا، جس سے سری لنکا کو قابل احترام ٹوٹل بنانے میں مدد ملی۔آراچیگے نے چھ چوکوں کی مدد سے 47 گیندوں پر ناقابل شکست 64 رنز بنائے۔ افغانستان کے لیے نوجوان اللہ غضنفر نے شاندار بائولنگ کرتے ہوئے اپنے چار اوورز میں صرف 14 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ تیز گیند باز بلال سمیع نے غضنفر کے ساتھ باؤلنگ کا آغاز کیا اور دونوں نے پانچ وکٹیں حاصل کیں، سابق نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ،ایک اور ٹائٹل سے محرومی،سمی فائنل میں سری لنکا سے شکست
افغانستان کی جانب سے اوپنر صدیق اللہ اتل نے اپنی بھرپور فارم کو جاری رکھا، انہوں نے 55گیندوں پر ناقابل شکست 55 رنز بنائے۔تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان رسولی نے 20 گیندوں پر 24 جبکہ کریم جنت نے 27 گیندوں پر 33 رنز بنا کر اہم کردار ادا کیا۔ محمد اسحاق نے صرف چھے گیندوں پر 16 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو سات وکٹوں کی جیت دلوادی۔ 11گیندیں باقی تھیں۔
افغانستان کے قومی کرکٹرز نے ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔