وشاکا پٹنم،کرک اگین رپورٹ
Getty Images/AFP
ورلڈکپ جیسی بڑی ناکامی کے بعد بھارت کی آسٹریلیا کیخلاف چھوٹی جیت۔آسٹریلیا کرکٹ ٹیم اور بھارتی ٹیم نے آئی سی سی ورلڈکپ 2023 فائنل کے چوتھے روز ہی نئی سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ کھیلا ہے۔وشاکا پٹنم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ملک بھارت نے آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 2 وکٹوں سے ہراکر سیریز میں 0-1 کی برتری لے لی ہے۔میچ کا فیصلہ آخری بال پر ہوا،جو چھکے کی شکل میں باہر جاگرا۔
یہ کیسی سیریز رکھی گئی ہے جو کہنے کو تو ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کی تیاری کا سلسلہ ہے لیکن ورلڈکپ فائنل کے چوتھے ہی روز شروع ہوگئی۔دونوں ممالک کے ٹاپ لیول کے اکثر پلیئرز شامل ہی نہیں ہیں۔دراصل نوٹ چھاپنے کا سلسلہ ہے جو وقت دیکھتا ہے اور نہ حالات۔
میزبان ٹیم نے کپتان سوریا کمار یادیو کی قیادت میں 209 رنزکا ہدف آسانی کے ساتھ مکمل کیا۔جیکوارڈ کے صفر اور جیسیوال کے21 اور مجموعی طور پر 22 کے اسکور پر دونوں اوپنرز کی جلد وکٹ لینے کے باوجود کینگروز فائدہ نہ اٹھاسکے۔ایشان کشن اور سوریا کمار نے تیسری وکٹ پر صرف60 بالز پر 112 رنزکی شراکت کے ساتھ میچ ہی بدل دیا،ایشا ن کشن 39 بالز پر58 رنزکر گئے ،ان کے فوری بعدتلک ورما بھی 12 کرگئے لیکن کپتان سوریا کما کا لاٹھی چارج جاری رہا۔فائدہ یہ ہوا کہ اس نے 17 اوورز میں اسکور 4 وکٹ پر 188 کردیا تھا۔سوریا کمارجیت سے 15 رنز قبل42 بالز پر 80 کی بڑی اننگ کھیل کر کیچ ہوگئے۔انہوں نے4 چھکے اور 9 چوکے لگائے۔بھارتی ٹیم کو 5 بالز پر 3 رنز درکار تھے کہ اوپر تلے 2 وکٹیں گرنے سے میچ سنسنی خیز ہوگیا۔اب آخری 2 بالز پر 2 رنزکی ضرورت تھی۔5 ویں بال پر میچ برابر ہوااور 8 ویں بھارتی وکٹ رن آئوٹ کی شکل میں گری۔ بھارت نے ہدف آخری اوور کی دوسری بال پر مکمل کرکے میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 2 وکٹ سے جیت لیا۔آخری بال پرچھکا لگاکر میچ جیتا۔سین ایبٹ کے اوو میں مجموعی طور پر 3 وکٹیں گریں۔
ورلڈکپ فائنل کے بعد پہلا ٹاکرا ،بھارت کی پھر ٹھکائی،آسٹریلین بیٹر کی سنچری
اس سے قبل آسٹریلیا نے پہلے کھیل کر 20 اوورز میں 3 وکٹ پر 208 رنزبنائے۔کینگروز آخری 3 اوورز خاص کر آخری اوور میں بڑا اسکور نہ کرسکے۔جوش انگلش نے 110 اور سٹیون سمتھ نے 52 رنزکی اننگ کھیلی۔
اس کامیابی سے آسٹریلیا کو زیادہ شرمندگی اس لئے نہیں ہوئی کہ اس نے ورلڈکپ فائنل بھارت سے جیتا ہے اور بھارت کو بھی اس جیت سے زیادہ خوشی نہ ہوئی۔