کراچی،کرک اگین رپورٹ
رمیز کے بعد شاہد آفردی بھی نجم سیٹھی پر برہم،عمرکا طعنہ،ملکی حالات پر شکوہ۔بھارت اس حکومت کے ہوتے نہیں کھیلےگا،نجم سیٹھی عہدے کا ہی خیال کرلیں،شاہد آفریدی برہم۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسی موجودہ پی سی بی بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے سابق رکن شاہد خان آفریدی نے نجم سیٹھی کو اب جاکر سنادیں۔
حالیہ عرصہ میں نجم سیٹھی کے پے درپے بیانات سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد شاہد خان آفریدی نے جواب دیا ہے کہ ہر انٹرویوکے بعد نجم سیٹھی کے خیالات تبدیل ہورہے ہیں۔نجی چینل سما پر بات کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی کہتے ہیں کہ آپ نے کیسے یہ سگنل دے دیا کہ ہم بھارت کے خلاف آسٹریلیا یا نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کو تیار ہیں۔کیا کوئی سگنل آگیا ہے،کسی نے خبر دی ہے۔زبردستی مہمان نہیں بناجاسکتا۔مجھے سمجھ نہیں آرہی ہے کہ کیوں اتنے انٹرویوز دے رہے ہیں۔کبھی ایشیا کپ انگلینڈ میں کروارہے ہیں۔
شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پی سی بی کی کرسی کے لئے مضبوط اعصاب کا ہونا ضروری ہے۔نجم سیٹھی کو علم ہونا چاہئے کہ بڑی کرسی کا خیال کریں۔اپنے ایڈوائزرز سے مشورہ کرلیں۔کسی ملک کا چیئرمین اتنا انٹرویو نہیں دیتا۔اس سیٹ کے لئے 60 سے 70 سال والےبندے نہیں ہونے چاہئیں۔آپ نے سمجھ لیا ہوگا کہ میں کیا کہنا چاہتا ہوں۔
شاہد آفریدی نے سوال کیا ہے کہ فٹبال،کبڈی ودیگر کھیلیں ہوتی ہیں تو پاکستان اور بھارت کرکٹ کیوں نہیں کھیلتے۔پاکستان کے حالات خراب ہیں۔بھارت اس وقت پاکستان کے لئے کچھ نہیں کرنا چاہتا۔اس حکومت کے بعد مودی سرکار نے پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے۔جب تک موجودہ حکومت ہے،پاکستان بھارت کرکٹ نہیں ہوسکتی۔
کرک اگین کی گزشتہ سال نیوز کی تصدیق،پاک،بھارت ٹیسٹ سیریزبحال،آسٹریلیا میزبان
ایشیا کپ کے لئےہائبرڈ ماڈل بہتر آپشن ہے۔اونٹ بٹھادیا ہےلیکن اب جو بھی فیصلے کرنے ہیں۔فوری کریں۔ہوگا وہی جو انڈیا چاہے گا۔وہ بنگلہ دیش،سری لنکا سے بھی منوائے گا،نیپال سے بھی منوائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ جب تک ہم اپنے پائوں پر کھڑے نہیں ہونگے تو کسی کو کیا آنکھیں دکھائیں گے۔ملکی کرکٹ درست ہوئی،نہ پی سی بی کے الیکشن ہوئے اور پورے ملک کا یہی حال ہے۔ہمارے بڑے ہی علم نہیں کیا کررہے ہیں۔
ایشیاکپ اورپی ایس ایل پر پی سی بی چیئرمین کے پوائنٹس بے کار،نان سینس،رمیزراجہ برہم
پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے انگلینڈ،آسٹریلیا اور بھارتی میڈیا سے بات کی،کہیں ورلڈکپ بائیکاٹ کی بات کی،کہیں بھارت سے جواب کی درخواست کی تو کہیں پاک،بھارت ٹیسٹ سیریز کے لئے آسٹریلیا میں کھیلنے کا گرین سگنل دیا۔اس پر سابق پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ بھی برس پڑے تھے۔