| | | | | | |

کرک اگین کی گزشتہ سال نیوز کی تصدیق،پاک،بھارت ٹیسٹ سیریزبحال،آسٹریلیا میزبان

عمران عثمانی کی رپورٹ

کرک اگین کی گزشتہ سال نیوز کی تصدیق،پاک،بھارت ٹیسٹ سیریزبحال،آسٹریلیا میزبان۔بگ کرکٹ بریکنگ نیوز،آج سے چند ماہ قبل کرک اگین کی دی گئی نیوز کی تصدیق آج ہوگئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیریز کے لئے گرین سگنل دے دیا ہے۔

پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے آج بتایا ہے کہ پاکستان بھارت کے خلاف نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیریز کے لئے تیار ہے۔اس کے لئے گرین سگنل دے دیا ہے۔اس کےلئے آسٹریلیا بھی موزوں مقام ہے،اگر وہاں ہائوس فل ہوسکتا ہے تو ٹھیک ہے،ورنہ دبئی بھی اس کے لئے موزوں ہے۔

نجم سیٹھی نے یہ بھی بتایا کہ ایشیا کپ کے لئے ہم ہائبرڈ ماڈل کی تجویز دے چکے ہیں۔

یاد رہے کہ کرک اگین نے یہاں نیوز بریک کی تھی کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں کرلی گئی  ہیں۔

میلبرن میں پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی کوشش کی تصدیق ،مزید سنسنی خیز اںکشاف

کرک اگین نے 31 اکتوبر اور 29 دسمبر 2022 کو یہ 2 خبریں بریک کی تھیں۔

پاک بھارت ہنگامی ٹیسٹ میچ کا پلان،ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کے فوری بعد

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *