کولمبو،دبئی:کرک اگین رپورٹ۔رکی پونٹنگ،شاستری کے بعد مرلی دھرن کی چیمپئنز ٹرافی فائنل ٹیموں کی بڑی پیشگوئی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ سری لنکا کے سابق عظیم کھلاڑی اور لیجنڈری سپنر نتھایا مرلی دھرن نے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2025 کے لیے دو فیورٹ ٹیموں کا انتخاب کر لیا ہے ۔
دنیا کی ٹاپ آٹھ ٹیموں میں سے انہوں نے دو فائنلسٹ منتخب کی ہیں اور کافی دلائل دیے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ 8ٹیموں کا ایونٹ بے. ایونٹ سخت ہے اور ہر ٹیم زیادہ اہمیت کی حامل ہے لیکن پاکستان میزبان ہونے کی وجہ سے اور گزشتہ چھ ماہ کی چند سیریز کی وجہ سے زیادہ فیورٹ ہے اور بھارت بھی اس کنڈیشن میں مضبوط حریف ہے تو میں انگلینڈ آسٹریلیا میں سے کسی کا انتخاب نہیں کرنے لگا بلکہ یہ دو ٹیموں میں سے ایک چیمپئن بنے گا۔ اور ممکن ہے دونوں ٹیمیں فائنل کھیلیں۔
چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان پر روی شاستری کا ایک اور تبصرہ،کیا کہا اس بار
ایک سوال کےجواب میں انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے راشد خان سمیت کچھ سپنرز بہتر پرفارم کر کے کچھ ہیڈ لائنز میں آسکتے ہیں اور ان کی ٹیم اپ سیٹ کر سکتی ہے لیکن چیمپینز ٹرافی کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا۔ پاکستان کچھ زیادہ فیورٹ ہے اپنی ہوم کنڈیشنز کی وجہ سے، حالیہ عرصے میں روی شاستری اور رکی پونٹنگ بھی کچھ اس قسم کے خیالات کا اظہار کر چکے ہیں۔ یوں فیورٹ ہونے کی وجہ سے پاکستان اس وقت ہارٹ کیک بنا ہوا ہے