کراچی،کرک اگین رپورٹ۔کائونٹی کے بعد پاکستان سے بھی شان مسعود کو کپتانی سے ہٹادیا گیا،سینئر صحافی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کچھ ہفتے قبل ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں شان مسعود سے اس وقت سوال ہوا تھا جب پاکستان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل 2025 کا آخری ٹیسٹ کمزور حریف ویسٹ انڈیز سے ہاراتھا اور 9 ٹیموں کے ایونٹ میں 9 ویں نمبر پر اس نے اختتام کیا تھا تو سوال ہوا تھا کہ اپنا فیصلہ خود کریں گے یا پی سی بی کا انتظار کریں گے۔
شان مسعود کو ہتک محسوس ہوئی،سوال کرنے والے صحافی پر توہین آمیز رویہ یا سوال کا الزام لگادیا،حالانکہ انہیں بار بار متوجہ کیا گیا کہ آپ غلط لائن پر ہیں لیکن وہ بولتے چلے گئے،اس کے بعد سے اب تک کیا ہوا۔
شان مسعود کی انگلش کائونٹی کپتانی گئی،نیا معاہدہ،انگلینڈ روانگی کی نیوز 20 فروری کو بریک ہوئی تھی
انگلش کائونٹی یارک شائر کی کپتانی گئی،ٹیم گئی،لیسٹر شائر سے نئے پلیئر کے طور پر معاہدہ حال ہی میں کیا ہے۔موصوف پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز کے بھی کپتان تھے،تازہ ترین بریکنگ نیوز یہ ہے کہ انہیں کراچی کنگزکی کپتانی سے برطرف کیا جارہا ہے۔سینئر صحافی قادر خواجہ نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی کنگز شان مسعود کو کپتانی سے ہٹانے جارہی ہے،نیا کپتان کون ہوگا،اس کا اعلان جلد ہوگا۔پی ایس ایل 10 اگلے ماہ شروع ہونے کو ہے۔
شان مسعود کو نوشتہ دیوار پرحنا چاہئے۔پاکستان ٹیسٹ کپتان کیلئے اپنی ٹیسٹ کپتانی بچانا بھی اب آسان امر نہیں ہے،ویسے بھی اگلی سیریز جنوبی افریقا کے خلاف سال کے آخر میں ہے اور ابھی اس کا اعلان نہیں ہونے لگا لیکن سوال ان کیلئے باقی ہے اور رہے گا کہ
ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران شان مسعود ناراض ہوگئے
ویسٹ انڈیز سے 35 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ شکست کے بعد ان کے حالات خراب ہیں۔فرسٹ کلاس مطلب طویل فارمیٹ کی کپتانی گئی۔محدود اوورز ٹی20 فارمیٹ کی کپتانی جانے والی ہے تو پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی خود چھوڑیں گے یا پی سی بی کا انتظار کریں گے۔
شان مسعود کا مستقبل بھی دائو پر
آنے والی انگلش کائونٹی میں اگر انہوں نے ہیڈ لائنز نیوز والی پرفارمنس نہیں دی تو یاد رکھیں،کپتانی کے ساتھ ان کی ٹیم سے بھی مستقل چھٹی ہوجائے گی۔