کولمبو،کرک اگین رپورٹ
کولمبو اسٹیڈیم میں شکست کے بعدقومی ٹیم کی کلاس،رات گئے کھلاڑی بند،علی الصبح ہوٹل روانہ۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے ڈیبیو کرنے والے زمان خان کو قومی ٹیم کی شکست کے باوجود سراہاجارہا ہے،انگلینڈ کے سابق کھلاڑی نک نائٹ نے کہا ہے کہ زمان خان کیا چیز ہے،اس کی کیا کوشش ہے اور کیا کلاس ہے۔سری لنکا کو جیت مبارک ہولیکن یہ شام زمان خان کی تھی۔
ادھر سری لنکا سے ایشیا کپ میچ میں شکست کے بعد کولمبو کے پریمادا اسٹیڈیم میں ایک عجب بات ہوئی ہے۔سری لنکا کے مقامی وقت کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم شکست کے کئی گھنٹوں بعد صبح پونے 3 بجے کے قریب اسٹیڈیم سے ہوٹل گئی،اس کے بعرکس میچ جیتنے والی سری لنکن ٹیم سوا گھنٹہ قبل اپنے ہوٹل جاچکی تھی۔
ایشیا کپ سپر 4،پاکستان کو سری لنکا کے ہاتھوں ڈرامائی شکست،فائنل سے باہر
کرک اگین ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شدید افسردہ اور غم زدہ تھے۔اسٹاف کے ساتھ بیٹھے دیگر کھلاڑیوں کو جب میدان میں کھیلنے والی پلیئنگ الیون ٹیم ملی تو حالات خراب تھے۔معلوم ہوا ہے کہ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر تھوڑا بولے بھی ہیں اور کپتان بابر اعظم نے بھی کچھ باتیں کی ہیں۔آخر میں سب کو ایکٹھا کیا گیا اور اسے بھلا کر آگے بڑھنے کی بات کی گئی ہے لیکن یہ طے ہے کہ اسٹیڈیم میں شکست اور ایشیا کپ باہر ہونے کے بعد متعدد پلیئرز کی کلاس لگی ہے۔شاداب خان کی غیر معیاری بائولنگ کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
شکست شرمناک،زمان خان اکیلا کھیلا،ورلڈکپ کیلئے کنفیوژن فوری ختم کریں،شعیب اختر برس پڑے