| | |

ایشیا کپ سپر 4،پاکستان کو سری لنکا کے ہاتھوں ڈرامائی شکست،فائنل سے باہر

 

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ سپر 4،پاکستان کو سری لنکا کے ہاتھوں سنسنی خیز  شکست، آخری بال پرفائنل سے باہر۔ایشیا کپ سپر 4 کے اہم ترین بلکہ ناک آئوٹ بنے میچ یا سیمی فائنل کا ٹائٹل لئے کائونٹر میں پاکستان کی بیٹنگ کے ساتھ بائولنگ کا بھی  پول کھل گیا۔سری لنکا نے ریکارڈ 11 ویں بار ایشیا کپ فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔جمعرات کو کولمبو میں کھیلے گئے بارش سے متاثرہ میچ میں میزبان ٹیم نے چاروں شانے چت کردیا۔اس نے ڈرامائی انداز میں 2 وکٹ کی جیت آخری بال پر اپنے نام کرلی۔

بارش کی شروع سے لے کر دمیان تک مداخلت رہی ۔پاکستان کے لئے پہلا حصہ ڈرائونا رہا۔27 ویں اوور میں جب بارش سے کھیل رکا تو اس کے 5 کھلاڑی 130 پر پویلین لوٹ گئے تھے۔بابر اعظم 29 کرسکے۔فخرزمان 2 کے مہمان بنے۔امام الحق نہ کھیل سکے ،ان کو تکلیف ہوگئی،سعود شکیل بھی بٹھادیئے گئے۔عبد اللہ شفیق نے  52 رنزبنائے۔میچ پہلے 45 اوورز،بعد میں 42 اوورز فی اننگ تک کیا گیا۔دوسرے حصہ میں محمد رضوان اور افتخار احمد نے جارحانہ بلے بازی کی۔چھٹی وکٹ پر 108 رنزکا اضافہ کیا۔یوں پاکستان 42 اوورز میں 252 اسکور کرنے میں کامیاب ہوگیا۔رضوان 73 بالز پر 86 پر ناٹ آئوٹ آئے،افتخار احمد 47 کرگئے۔شادب خان اور محمد حارث 3،3 کرسکے۔پاکستان کے 7 کھلاڑی آئوٹ تھے۔سری لنکا کی جانب سے  پتھیرانا نے 65 رنزکے عوض 3 وکٹیں لیں۔

شاہین نے سری لنکن بیٹر کے سرپر بال سے ماری،رضوان سے کیچ ڈراپ،رن آئوٹ چانسز ضائع

جواب میں پاکستانی اسکواڈ میں ڈیبیو کرنے والے زمان خان،شاہین آفریدی  اور محمد وسیم جونیئر اپنا اثر نہ ڈال سکے۔سری لنکا نے ابتدا سے جارحیت دکھائی،اگرچہ کوشال پریرا 8 بالز پر 17 رنزبناکر رن آئوٹ ہوئے لیکن اس کے بعدپتھم نشانکا نے 29رنزجوڑ کر اسکور77 تک کردیا،وہ شاداب کے ہاتھوں کیچ اینڈ بولڈ ہوگئے،اس میچ میں واپسی کرنے والے وکٹ کیپر کوشال مینڈس نے جارحی دکھائی اورسمارا وکراما کے ساتھ رنز چراتے گئے۔21 ویں اوور میں دونوں نے ففٹی پارٹنرشپ بنالی۔کوشال مینڈس نے 48 بالز پر ہاف سنچری مکمل کرلی۔سری لنکا نے 21 اوورز میں 132 اسکور بنائے،اسے اگلے 21 اوورز میں اس سے کم 120 اسکور بنانے تھے۔8 وکٹیں پاکٹ میں تھیں۔اسکے بعد پاکستانی گیند بازوں کو وکٹ نہ ملی،یہاں تک کہ شاہین شاہ آفریدی نے ایک بائونسر مار کر سماراوکراما کو خوفزدہ کیا،بال ان کے سر پر زوردار لگی لیکن پھر بھی وہ کھیلے،اس سے یہ ہوا کہ مینڈس کے ساتھ جیسے ہی ان کی سنچری شراکت مکمل ہوئی۔افتخار احمد نے 48 کے انفرادی اسکور پر انہیں رضوان کے ہاتھوں سٹمپ کروادیا۔اس کے بعد پاکستانی فیلڈرزنے رن آئوٹ چھوڑے،کئی چانسز گئے،رضوان سے ایک آسان کیچ ڈراپ ہوا۔پاکستان کے ہاتھ سے گیند جارہی تھی کہ ایسے میں  سری لنکا 42 بالز پر 42 رنزکی دوری پر تھا کہ افتخار کی بال پر محمد حارث نے کوشال مینڈس کا ناقابل یقین کیچ لے کر انہیں 91 پر چلتا کیا۔پاکستانی ٹیم کی امیدیں ابھی بھی نہ جاگی تھیں۔12 رنزکے اجافہ کے ساتھ دشان سناکا جو کہ کپتانی کررہے ہیں،وہ صرف 2 رنزبناکرافتخار کی بال پر محمد نواز کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔یہاں سری لنکا کو جیت کیلئے26 بالز پر 30 اسکور درکار تھے،میچ سنسنی خیز ہوگیا۔سب نگاہیں شاہین پر جڑی تھیں۔8 واں اوور کررہے تھے۔24 بالز پر سری لنکا کو 26 رنزدرکار تھے۔وہ 7 رنز دے گئے۔18 بالز پر 19 رنزباقی تھے۔زمان خان اسالانکا اور دھنن جایا ڈی سلوا کے لئے آئے۔پاکستان وکٹ کی تلاش میں تھا،کامیابی نہ مل رہی تھی۔زمان خان بھی 7 رنز چوکے سمیت دے گئے۔اب سری لنکا کو 12 بالز پر 12 اسکور کی ضرورت تھی۔شاہین آئے،انہوں نے 2 بالز پر 2 آئوٹ کرکے بڑا ڈرامہ کردیا،پہلے فل ٹاس پر دھنن جایا کو بائونڈری لائن پر،پھر ویلاج کو رضوان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کروادیا،وہ ہیٹ  ٹرک پر آگئے ۔وہ نہ کرسکے۔وہ اوور میں 4 رنز دے کر 2 وکٹ کے ساتھ سری لنکا کا اسکور 7 وکٹ پر 244 کرگئے،اب آخری اوور میں 8 رنز تھے۔زمان خان بڑا وور کرنے آئے۔ میزبان ٹیم کو 3 بالز پر 6 اسکور درکار تھے،ڈرامہ عروج پر تھا۔اسالانکا سیٹ بیٹر موجود تھے۔چوتھی بال پر زمان خان نے مدوشان کو رن آئوٹ کردیا،اب 2 بالز پر 6 اسکور تھے۔اسالانکا کے ہاتھ سٹرائیک تھا۔اگلی بال پر ان کے بیٹ کو چھوتی بال رضوان کے پاس سے گزر کو چوکے میں بدل گئی،اب 1 بال پر 2 اسکور تھے۔آخری بال پر انہوں نے لیگ سائید پر شاٹ کھیل کر اپنی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 2 وکٹ کی جیت دلوادی۔سری لنکا نے 8 وکٹ پر 252 اسکور بناکر میچ جیت لیا۔افتخار نے 3 وکٹیں لیں۔

ایشیا کپ سپر 4 میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرایا تھا،بھارت سے 228 رنز سے ہارے اور آج سری لنکا سے وکٹوں سے ہارکر باہر ہوئے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *