| | | | | |

سال نو کا دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے،بھارت کس نئی تاریخ کے قریب،پروٹیز کی دہری پریشانی

جوہانسبرگ،کرک اگین رپورٹ

Image source Twitter

سال نو کا دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے،بھارت کس نئی تاریخ کے قریب،پروٹیز کی دہری پریشانی۔نئے سال کا دوسرا ٹیسٹ تیسرے روز 3 جنوری بروز پیر سے جوہانسبرگ میں شروع ہورہا ہے۔بھارت اور جنوبی افریقا وانڈرس کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہونگے۔3 میچزکی سیریز میں مہمان سائیڈ کو برتری حاصل ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پہلے روز موسم کرکٹ کے لئے آئیڈیل رہے گا۔اگلے 4 روز اچھا نہیں ہوگا،ہر روز بارش سے میچ متاثر ہونے کا امکان ہوگا۔

سنچورین اور جوہانسبرگ میں ایک بات دونوں ٹیموں کے حوالہ سے اہمیت کی حامل بنی ہوئی ہے۔سنچورین میں بھارت کبھی جیتا نہیں تھا،جنوبی افریقا اس سے ہارا نہیں تھا۔اب جوہانسبرگ میں بھارت کبھی ہارا نہیں ہے،جنوبی افریقا اس سے کبھی جیتا نہیں ہے۔5 میچز میں سے بھارت 2 جیتا ہے تو 3 میچز ڈرا رہے ہیں۔پہلے میچ کا نتیجہ الٹ نکلا تھا،کبھی نہ جیتنے والا ملک سنچورین میں فاتح بنا،نہ ہارنے والا اس بار ہارگیا تھا۔اب کیا جوہانسبرگ میں بھی ایسا ہوگا؟کہ جنوبی افریقا پہلی بار یہاں بھارت کو ہرادے یا پھر بھارت یہاں اپنی تاریخ پلٹائے گا؟

بھارت اگر جیتا تو بڑی بات یوں بنے گی کہ وہ جنوبی افریقا کے دیس میں ٹیسٹ سیریز پہلی بار جیتے گی۔ڈرا میچ اس سیریز میں شکست کے امکان کو ختم کردے گا۔پروٹیز کی فتح سے ایک بار پھر بھارت کے سیریز نہ جیتنے کی روایت زندہ رہنے کے امکانات بڑھیں گے۔بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی،میزبان سائیڈ میں 2 تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔

وکٹ بیٹنگ کے لئے ساز گار ہوگی۔ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دے سکتی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *