جوئے روٹ شکست کے بعد روپڑے،جوفرا آرچر ساقط،جوس بٹلر کی کپتانی گئی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ کیلئے ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ اسکور کرنے والے،افغانستان کے خلاف ون ڈے میچ میں سنچری کے ساتھ 120 رنزکی اننگ کھیلنے والے جوئے روٹ انگلینڈ کی شکست کے بعد روپڑے،ان کی آنکھوں سے آنسو ٹپک پڑے۔کپتان جوس بٹلر بھی غم میں کھوگئے۔فاسٹ بائولر جوفرا آرچر غم میں ساقط سے ہوگئے۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں انگلینڈ کی افغانستان سے شکست کے بعد یہ بات طے ہوگئی ککہ انگلینڈ چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہوگیا،اس کا جنوبی افریقا سے آخری میچ رسمی کارروائی بن گیا ہے۔افغانستان نے 8رنزکی جیت کے ساتھ ہی اپنے لئے راہ ہموار کی۔رحمان اللہ گرباز کی 177 رنزکی اننگ جوئے روٹ کی 120 رنزکی اننگ پر بھاری رہی۔
چیمپئنز ٹرافی ہسٹری کا بڑا اپ سیٹ،انگلینڈ باہر،افغانستان نے سب کچھ فتح کرلیا
شکست کے بعد انگلش ڈریسنگ روم پھوٹ پھوٹ کررویا ہے۔کوئی بھی ماننے کو تیار نہیں تھا کہ کیا ہوگیا ہے۔سٹیڈیم میں موجود فینز خوشی سے جھوم اٹھے ہیں۔انگلش کپتان جوس بٹلر کی کپتانی قریب چلی گئی ہے۔